30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مُرشِد بار بار کیوں کھڑے ہو رہے ہیں، مگر کسی کو پوچھنے کی جُرأت نہ ہو سکی،اَلغرض جب سب لوگ وہاں سے چلے گئے تو ایک منظورِنظر مُریدعرض گزار ہوا:حضور!ہماری تربیت کے دَوران آپ نے بارہا قیام فرمایا اِس میں کیا حکمت تھی؟ حضرت خواجہ مُعینُ الدِّین رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا: اِس طرف پیرو مُرشِد شیخ عثمان ہاروَنی رحمۃُ اللہ علیہ کا مزار مبارَک ہے جب بھی اس جانب رُخ ہوتا تو میں تعظیم کے لئے اُٹھ جاتا، پس میں اپنے پیر و مُرشِد کے روضَۂ مبارَک کی تعظیم میں قیام کرتا تھا۔(1)
اےعاشقانِ رسول! اللہ والوں کا شروع سے ہی طریقہ رہا ہے کہ اپنے اَساتذہ ،پیرو مُرشِد کا اَدب و اِحترام کرنے کے ساتھ ساتھ ہر اُس چیز کی تعظیم بجا لاتے تھے کہ جس کو کسی بھی طرح سے بزرگانِ دِین سے نسبت حاصل ہو ۔ اللہ پاک ہمیں خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بزرگانِ دِین کا اَدب و اِحترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
اس بیان کو دیکھنے اور سننے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے
[1] …… ہشت بہشت، ص138 شبیر برادرز اردو بازار لاہور ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع