30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ کیونکر سلطنت دونوں جہاں کی ان کو حاصل ہو
سروں پر اپنے لیتے ہیں جو تلوا غوثِ اعظم کا
اگر کوئی خوش نصیب مُرشِد کامل کے دامن سے وابستہ ہو کر مُرید ہونے کی سعادت پا لے تو اسے چاہیے کہ اپنے مُرشِد سے فیض پانے کے لئے پیکرِ اَدَب بن جائےکیونکہ طریقت کے تمام مُعاملات کا اِنحصار اَدب پر ہے۔
اللہ پاک تک پہنچنے کا ذَریعہ
حضرت ابوعلی دقّاق رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:بندہ اِطاعت سے جنَّت تک اور اَدَب سے اللہ پاک تک پہنچ جاتا ہے ۔ (1)
بےاَدب وہیں پہنچ جاتا ہے جہاں سے چَلا تھا
حضرت ذُوالنُّون مِصری رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:جب کوئی مُرید اَدَب کا خیال نہیں رکھتا تو وہ لوٹ کر وہیں پہنچ جاتا ہے جہاں سے چَلا تھا۔(2)
اپنے پیر و مُرشِد کا اَدب
اے عاشقانِ اَولیا!خواجَۂ خواجگان،حضور خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ اپنے پیر و مُرشِد حضرت شیخ عثمان ہاروَنی رحمۃُ اللہ علیہ کا کس قدر اَدب و اِحترام کیا کرتے تھے اس کا اَندازہ اِس واقعے سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ چنانچہ ایک بار حضرت خواجہ مُعینُ الدِّین حسن چشتی رحمۃُ اللہ علیہ اپنے مُریدین کی تربیت فرما رہے تھے۔ دَورانِ بیان جب جب آپ کی نظر دائیں طرف پڑتی تو باا َدَب کھڑے ہو جاتے۔ تمام مُریدین یہ دیکھ کر حیران تھے کہ پیرو
[1] …… ر سالہ قشیریہ ، ص 316دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔
[2] …… رسالہ قشیریہ، ص 319 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع