30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کوئی نوجوان کسی بوڑھے آدمی کے آگے چلتا تھا تو اللہ پاک اسے (ا س کی بے اَدَبی کی وجہ سے) زمین میں دَھنسا دیتا تھا۔“(1)
کسی شخص نے بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں عرض کی:میں فاقہ کا شکار رہتا ہوں۔ تو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا کہ تو کسی بوڑھےشخص کے آگے چَلا ہو گا۔(2)
فرمانِ غوثِ اعظم پر سر جُھکادیا
اے عاشقانِ اَولیا! بزرگانِ دِین کے اَدب سے متعلق سلطانُ الہند، خواجہ خواجگان حضور خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کا ایک اور واقعہ ملاحظہ کیجئے:منقول ہے کہ جس وقت حضورِغوثِ اعظم رضی اللہ عنہ نے بغدادِ مُقدّس میں اِرشاد فرمایا:” قَدَمِیْ ھٰذِہٖ عَلٰی رَقَبةِکُلِّ وَلِیِّ الله یعنی میرا یہ قدم اللہ پاک کے ہر ولی کی گردن پر ہے۔“ تو اس وقت خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ اپنی جوانی کے دِنوں میں ملک خُراسان میں واقع ایک پہاڑی کےدامن میں عبادت کیا کرتے تھے،جب آپ نے یہ فرمانِ عالی سُنا تو اَدب سے اپنا سر جھکا لیا اور فرمایا: بَلْ قَدَمَاکَ عَلٰی رَاْسِیْ وَعَیْنِیْ بلکہ آپ کے قدم میرے سر اور آنکھوں پر ہیں۔ (3)
معلوم ہوا کہ حضور خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ سلطانُ الہند ہوئے اور یہاں تمام اَولیائے زمانہ و مابعد آپ کے محکوم اور حضورغوثِ پاک رحمۃُ اللہ علیہ ا ن پر سلطان کی طرح حاکم ٹھہرے ۔
[1] …… تفسیر روح البيان، پ26، الحجرات، تحت الآیۃ:1، 9 /62 ۔
[2] …… تفسیر روح البيان، پ14، النحل، تحت الآیۃ:70، 5 /56 ۔
[3] …… سیرت غوث الثقلین، ص89 قادری کتب خانہ سیالکوٹ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع