30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
” خواجہ غریب نواز سنجری “ کے 18 حُرُوف کی نِسبت سے اِس کتاب کو پڑھنے کی 18 نیَّتیں
فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : نِیَّۃُ الْمُؤمِن خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (معجمِ کبیر،6/185، حدیث: 5942)
مَدَنی پھول:جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اُتنا ثواب بھی زیادہ۔
(1)ہر بار حَمد و (2) صلوٰۃ اور (3) تَعَوُّذ و (4)تسمیہ سے آغاز کروں گا (اِس صفحے کی اِبتدا میں دی گئی دو عربی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیتوں پر عمل ہو جائے گا) (5) رِضائے اِلٰہی کے لئے اوّل تا آخر اِس کتاب کا مُطالعہ کروں گا (6) حَتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضو اور (7)قبلہ رُو مُطالعہ کروں گا (8)جہاں اللہ کا نامِ پاک آئے گا وہاں پاک اور(9) جہاں سرکار کا اِسمِ مُبارَک آئے گا وہاں صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پڑھوں گا (10) حدیثِ پاک : ذِكْرُ الْاَنْبِيَاءِ مِنَ الْعِبَادَةِ وَذِكْرُ الصَّالِحِيْنَ كَفَّارَةٌ یعنی اَنبیائے کرام کا ذِکر عبادت اور نیک بندوں کا ذِکر ( گناہوں کا) کفارہ ہے۔(جامع صغیر، ص264، حدیث:4331) پر عمل کرتے ہوئے اِس کتاب میں سے نیک بندوں کا ذِکرِ خیر پڑھ کر اور دوسروں کو سنا کر ان کے ذِکرِ خیر سے برکتیں حاصل کروں گا (11) نیک بندوں کی سیرت و کِردار کے ذَریعے اپنی اِصلاح کرنے کی کوشش کروں گا (12) اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو عُلَمائے کِرام سے پوچھ لوں گا (13)کتاب مکمَّل پڑھنے کےلئے بہ نیتِ حصولِ عِلمِ دِین روزانہ چند صفحات پڑھ کر عِلمِ دِین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا (14) دوسروں کو یہ کتاب پڑھنے کی تَرغیب دِلاؤں گا (15) اِس حدیثِ پاک: تَھَادَوْا تَحَابُّوْا یعنی ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔ (مؤطا امام مالک،2/407، حدیث:1737) پر عمل کی نیّت سے (ایک یا حَسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفہ دوں گا (16) اِس کتاب کے مُطالعے کا ثواب ساری اُمَّت کو اِیصال کروں گا۔ (17) ذاتی نسخے پر ”یادداشت “والے صفحہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا (18) کتابت وغیرہ میں شَرعی غَلَطی ملی تو ناشِرین کو تحریری طور پر مطلع کروں گا۔ (مصنّف یا ناشرین وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صِرف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع