30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
خواجہ غریب نواز اور بزرگانِ دِین کا اَدب
دُرُود شریف کی فضیلت
حضرتِ اَبُو المُظَفَّر محمد بن عبد اللہ خیام سمر قندی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: میں ایک روز راستہ بھول گیا،اچانک ایک صاحب نظر آئے اور اُنہوں نے کہا:’’میرے ساتھ آؤ۔‘‘میں ان کے ساتھ ہو لیا۔ مجھے گمان ہوا کہ یہ حضرتِ خضر علیٰ نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسَّلام ہیں۔ میرے اِستفسار (یعنی پوچھنے) پر اُنہوں نے اپنا نام خضر بتایا، ان کے ساتھ ایک اور بزرگ بھی تھے، میں نے ان کا نام دَریافت کیا تو فرمایا:یہ اِلیاس( علیہ الصّلوٰۃ ُوالسّلام ) ہیں۔ میں نے عرض کی: اللہ پاک آپ پر رَ حمت فرمائے،کیا آپ دونوں حضرات نے خاتم النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت کی ہے؟ اُنہوں نے فرمایا: ہاں۔میں نے عرض کی: خاتم النبیین، محبوب رب العالمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے سُنا ہوا کوئی اِرشادِ پاک بتایئے تاکہ میں آپ سے رِوایت کر سکوں۔ اُنہوں نے فرمایا کہ ہم نے رسولِ خدا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ جو شخص مجھ پر دُرُود ِ پاک پڑھے اُس کا دِل نِفاق سے اِسی طرح پاک کیا جاتا ہے جس طرح پانی سے کپڑا پاک کیا جاتا ہے۔ نیز جو شخص ’’ صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّ د‘‘پڑھتا ہے تو وہ اپنے اوپر رَحمت کے 70 دَروازے کھول لیتا ہے۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب صلَّی اللہ علیٰ مُحمَّد
[1] …… القول البدیع، ص276، 277 مؤسسۃ الریان، جذب القلوب، ص235 نوریہ رضویہ پبلشنگ لاہور۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع