30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور محبت کا مُظاہرہ کرنا بہت عمدہ اَخلاق اور اچھی عادات میں سے ہے اور اس کی بہترین مثال خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کی زندگی میں موجود ہے۔چنانچہ منقول ہے کہ ایک بار بچپن میں عید کےموقع پر حضور خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ اچھا لباس پہنے عید کی نماز کے لئے جا رہے تھے۔راستے میں ایک نابینا لڑکےپرآپ کی نظر پڑی جو پھٹے پُرانے کپڑے پہنے ہوئے تھا،اسے دیکھ کر آپ کو بہت رَنج ہوا اور آپ نے خود دوسرے کپڑے پہن کر اپنے کپڑے اس غریب اور نابینا لڑکے کو دئیے اور اسے اپنے ساتھ عید گاہ لے گئے ۔(1)
تمہیں نے بندہ نوازی سکھائی عالَم کو
تمہیں ہو مخزنِ لطف و کرم غریب نواز
اے عاشقانِ اَولیا!دیکھا آپ نے! خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کیسے غریب نواز تھے،غریبوں اور بے سہارا لوگوں پر کیسی شفقت فرمایا کرتے تھے۔ اللہ پاک ہمیں بھی غریبوں کی مدد کرنےاور انہیں خوشی کا سامان مہیا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
پڑوسیوں کی خبرگیری فرماتے
پڑوسیوں کے حقوق کا خیال رکھنا بھی عمدہ اَخلاق اور اچھی عادات میں سے ہے۔ حضور خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ غریبوں کی مدد کے ساتھ ساتھ اپنے پڑوسیوں کا بھی بہت خیال رکھتے ہوئے ان کی خبر گیری فرماتے۔اگر کسی پڑوسی کا اِنتقال ہو جاتا تو اس کے جنازے کے ساتھ ضرور تشریف لے جاتے،اس کی تَدفین کے بعد جب لوگ واپس ہو جاتے توآپ تنہا اس کی قبر کے پاس تشریف فرما ہوکر اس کے حق میں مغفرت ونجات کی
[1] …… معین الہند، ص 22 زاویہ پبلشرز لاہور ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع