دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Khuwaja o Rajab Shareef | فیضانِ خواجہ و رجب شریف

کئی بار مُرشِد کے ساتھ حج کی سعادت

book_icon
فیضانِ خواجہ و رجب شریف
            

کئی بار مُرشِد کے ساتھ حج کی سعادت

خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کئی سال تک مُرشِدِ کامل کی خدمت میں حاضر رہے اور مَعْرِفَت کی مَنازل طے کرتے ہوئے باطنى عُلوم سے فیض یاب ہوتے رہے۔ حضرتِ خواجہ عثمان ہاروَنی رحمۃُ اللہ علیہ جہاں بھی تشریف لے جاتے آپ ان کا سامان اپنے کندھوں پر اُٹھائے ساتھ جاتے نیز آپ کو کئی بار مُرشِد کے ساتھ حج کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔ (1) ایک بار حج کے موقع پر حضرتِ خواجہ عثمان ہاروَنى رحمۃُ اللہ علیہ نے مىزابِ رَحمت کے نىچے آپ کا ہاتھ پکڑ کر بارگاہِ الٰہی مىں دُعا کی: اے مولیٰ! مىرے مُعىنُ الدِّىن حسن کو اپنى بارگاہ مىں قبول فرما۔غىب سے آواز آئى:مُعىنُ الدِّىن ہمارا دوست ہے، ہم نے اسے قبول کىا۔ (2)

ہر رات طوافِ کعبہ

حضرتِ خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کا کوئی مُرید یا اَہْلِ محبت اگر حج یا عمرے کی سعادت پاتا اور طوافِ کعبہ کے لئے حاضر ہوتا تو دیکھتا کہ آپ طواف ِ کعبہ میں مشغول ہیں، اُدھر اہلِ خانہ اور دِیگر اَحباب یہ سمجھتے کہ آپ اپنے حجرے میں موجود ہیں۔ بالآخر ایک دِن یہ راز کُھل ہی گیا کہ آپ بَیْتُ اللہ شریف حاضر ہو کر ساری رات طواف ِکعبہ میں مشغول رہتے ہیں اور صبح اَجمىر شریف واپس آ کر باجماعت نمازِ فجر ادا فرماتے ہىں۔ (3) اللہ پاک ہمیں خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کے فیضان اور ان کی برکتوں سے مالا مال فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اس بیان کو دیکھنے اور سننے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے
[1] …… اللہ کے خاص بندےعبدہ، ص 509 علم دین پبلشرز اردو بازار لاہور ۔ [2] …… اقتباس الانوار، ص349 ۔ [3] ……اقتباس الانوار، ص373۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن