30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سب کچھ فروخت کر کے غریب اور مسکین لوگوں میں تقسیم کر دیا۔چنانچہ حضرتِ خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کی عمر شریف جب 15 سال کی ہوئی تو والدِ گرامی کا سایَۂ شفقت سر سے اُٹھ گیا۔ وراثت میں ایک باغ اور ایک پَن چکّی ملی اسی کو اپنے لئے ذَریعۂ مَعاش بنایا خود ہی باغ کی نگہبانی کرتے اور اس کے دَرختوں کی آبیاری فرماتے۔ایک روز آپ اپنے باغ میں پودوں کو پانی دے رہے تھے کہ اُس دَور کے مشہور مجذوب حضرتِ اِبراہیم قَندَوزی رحمۃُ اللہ علیہ باغ میں داخِل ہوگئے۔ جُوں ہی آپ کی نظر اللہ پاک کے مقبول بندے پر پڑی، فوراً سارا کام چھوڑ کر دَوڑے اور سلام کر کے دَست بوسی کی اور نہایت ہی اَدَب سے ایک دَرخت کے سائے میں بٹھایا پھر ان کی خدمت میں تازہ انگوروں کا ایک خَوشہ اِنتہائی عاجزی کے ساتھ پیش کیااور دو زانو ہو کر بیٹھ گئے۔ اللہ پاک کے ولی کو اس نوجوان باغبان کا اَنداز بھا گیا، خوش ہو کر بغل سے ایک کَھلی کا ٹکڑا نکالااور چبا کر خواجہ صاحِب رحمۃُ اللہ علیہ کے مُنہ میں ڈال دیا۔کَھلی کا ٹکڑا جُوں ہی حَلق سے نیچے اُترا، خواجہ صاحِب رحمۃُ اللہ علیہ کے دِل کی کیفیت یکدم بدل گئی اور دِل دُنیا سے اُچاٹ ہوگیا۔ آپ نے باغ، پن چکی اور سازو سامان بیچ ڈالا ،ساری قیمت فقرا ومَساکین میں تقسیم کر دی اورحُصولِ عِلمِ دِین کی خاطِر راہِ خدا کے مُسافِر بن گئے۔(1)
خدا کے دوست کی تین خوبیاں
خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:خدا کا دوست وہ ہے جس میں تین خوبیاں ہوں: (1) سخاوت دریا جیسی (2) شفقت آفتا ب کی طرح (3) تواضع زمین کی مانند۔(2)
[1] …… مرآۃ الاسرار، ص593، اقتباس الانوار، ص347 ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور ۔
[2] …… اخبار الاخیار،ص23 فاروق اکیڈمی ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع