30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قرآنِ پاک پڑھنے پڑھانے کے دُنیا و آخرت میں بے شمار فضائل و برکات ہیں۔
قرآنِ پاک پڑھنے کے فضائل و برکات
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرتِ علی المرتضیٰ کرَّمَ اللہ وَجہَہُ الْکریم سے رِوایت ہے، تاجدارِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:عنقریب ایک فتنہ برپا ہو گا۔ میں نے عرض کی :یا رسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم !اِس سے بچنے کا طریقہ کیا ہو گا؟ اِرشاد فرمایا: اللہ پاک کی کتاب،جس میں تمہارے اگلوں اور پچھلوں کی خبریں ہیں اور تمہارے آپس کے فیصلے ہیں،قرآن فیصلہ کن ہے اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ جو ظالِم اسے چھوڑ دے گا اللہ پاک اسے تباہ کر دے گا اور جو اس کے غیر میں ہدایت ڈھونڈے گا اللہ پاک اسے گمراہ کر دے گا، وہ اللہ پاک کی مضبوط رَسی اور حکمت والا ذِکر ہے،وہ سیدھا راستہ ہے، قرآن وہ ہے جس کی برکت سے خواہشات بگڑتی نہیں اور جس کے ساتھ دوسری زبانیں مل کر اسے مُشتبہ و مشکوک نہیں بناسکتیں،جس سے عُلَما سیر نہیں ہوتے،جو زیادہ دُہرانے سے پُرانا نہیں پڑتا ، جس کے عجائبات ختم نہیں ہوتے،قرآن ہی وہ ہے کہ جب اسے جِنّات نے سنا تو یہ کہے بغیر نہ رہ سکے کہ ہم نے عجیب قرآن سنا ہے جو اچھائی کی رہبری کرتا ہے تو ہم اس پر اِیمان لے آئے،جو قرآن کا قائل ہو وہ سچا ہے، جس نے اس پر عمل کیا وہ ثواب پائے گا اور جو اس کے مُطابق فیصلہ کرے گا وہ منصف (یعنی اِنصاف کرنے والا) ہو گا اور جو اس کی طرف بلائے گا وہ سیدھی راہ کی طرف بلائے گا۔(1)
سازو سامان بیچ کر رَقم فقرا میں تقسیم کر دی
حضرتِ خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کے صَدقہ و خیرات کا یہ عالَم تھا کہ آپ نے اپنا
[1] ……ترمذی، 4/ 414 ،حدیث: 2915 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع