30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِس میں کیا حکمت ہے کہ آپ لوگ وقت سے پہلے نماز کے لئے تیار ہو کر بیٹھ جاتے ہو؟ کہا: اِس لئے تاکہ وقت ہوتے ہی نماز ادا کر لیں، اگر ہم وقت سے پہلے تیاری نہ کریں تو ممکن ہے کہ نماز کا وقت گزر جائے اور اگر ایسا ہو گیا تو کل بروزِ قیامت اللہ پاک کے محبوب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو کیسے منہ دِکھائیں گے! (1)
30 سال سے نماز کا غم
خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:میں ایک دَفعہ کسی شہر میں گیا جو ملکِ شام کے نزدیک تھا،شہر کے باہر ایک غار تھا جس میں ایک بزرگ شیخ اوحد محمد الواحد غریزی رحمۃُ اللہ علیہ رہتے تھے، وہ اتنے ضعیف تھے کہ جسم پر ہڈیاں ہی ہڈیاں تھیں، میں ملاقات کےلئے پہنچا تو دیکھا کہ وہ جائے نماز پر بیٹھے ہیں اور قریب ہی دو شیر کھڑے ہوئے ہیں، ڈر کے مارے مجھے ان کے پاس جانے کی ہمت نہیں ہو رہی تھی،اتنے میں ان کی نظر مجھ پر پڑی تو فرمایا: ڈرو نہیں،آ جاؤ۔ میں قریب گیا اور سَلام و مُصافحہ کے بعد بیٹھ گیا۔ انہوں نے پہلی بات مجھ سے یہ کی کہ جب تک تم کسی چیز کا اِرادہ نہیں کروگے وہ بھی تمہارا اِرادہ نہیں کرے گی، جب تمہارے دِل میں خدا کا ڈر ہو گا تو ہر چیز تم سے ڈرے گی، شیر کی کیا مجال کہ وہ تمہیں ڈرا سکے۔ اس کے بعد میرا حال اَحوال معلوم کیا اور نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: بزرگوں کی خدمت کرتے رہو، بزرگ بن جاؤ گے۔پھر اپنا حال بیان کرتے ہوئے اِرشاد فرمایا: مجھے اِس غار میں رہتے ہوئے کئی سال ہو گئے ہیں، مخلوق سے کنارہ کش ہوں اور 30 سال سے ایک ہی چیز کا غم مجھے رات دِن رُلا رہا ہے۔ میں نے عرض کی:حضور! کس چیز کا غم؟ فرمایا: ’’ نماز کا غم۔‘‘ میں جب بھی نماز پڑھتا ہوں تو اپنے آپ کو دیکھ کر روتا ہوں کہ
[1] …… دلیل العارفین ،ص 13 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع