30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ان میں سے کچھ کم نہ کروں۔ (1)
ساری رات عبادتِ الٰہی
خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کے حالاتِ زندگی کا اگر مُشاہَدہ کیا جائے تو بیان کردہ سارے اَوصاف خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کی زندگی میں نظر آتے ہیں۔ آپ ساری ساری رات عبادتِ الٰہی میں مصروف رہتے۔ (2) آپ فرماتے ہیں: کوئی شخص اللہ پاک کی بارگاہ میں نماز کے بغیر قُرب حاصل نہیں کر سکتا،کیونکہ حدیثِ پاک میں ہے: اَلصَّلٰوۃُ مِعْرَاجُ الْمُؤمِن یعنی نماز مؤمن کی مِعراج ہے۔(3) اللہ پاک سے ملاقات نماز ہی سے شروع ہوتی ہے اور یہی سب سے بڑا مقام ہے۔ نماز ایک راز ہے جو بندہ اپنے پروردگار سے بیان کرتا ہے۔ راز کہنے کےلئے قُرب چاہیے اور قُرب وہی حاصل کر سکتا ہے جو راز کے لائق ہو،اور راز سِوائے نماز کے اور کسی طرح حاصل نہیں ہو سکتا۔ حدیثِ پاک میں ہے: اِنَّ الْمُصَلِّىْ یُنَاجِیْ رَبَّه یعنی نماز پڑھنے والا اللہ پاک سے سرگوشی کر رہا ہوتا ہے۔(4)
وقت سے پہلے نماز کے لئے تیار
خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ مزید فرماتے ہیں:وہ کیسے مسلمان ہیں جو نماز وقت پر ادا نہیں کرتے اور اِس قدر دیر کرتے ہیں کہ وقت گزر جاتا ہے! ان کے مسلمان ہونے پر 20 ہزار بار افسوس! جو اللہ کی بندگی کرنے میں سُستی کرتے ہیں۔ ایک بار میرا گزر ایک ایسے شہر سے ہوا جہاں مسلمان وقت سے پہلے نماز کے لئے تیار ہو جاتے تھے،میں نے پوچھا:
[1] ……فتاویٰ رضویہ، 21 /538، 539 ،الیواقیت والجواھر، ص 206 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔
[2] …… مرآۃ الاسرار، ص596 اردو بازار لاہور ۔
[3] …… دلیل العارفین ،ص 3 مطبوعہ لکھنو ہند۔
[4] …… دلیل العارفین ،ص 3 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع