30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوتا کیونکہ ایسا شخص عورتوں بلکہ حشراتُ الْاَرْض (یعنی زمینی کیڑے مکوڑوں) کے مُشابِہ ہوتا ہے۔ حضرتِ امام شافعی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : جسے غصّہ دِلایا گیا اور وہ غصّے میں نہ آیا تو وہ گدھا ہے اور جسے راضِی کرنے کی کوشش کی گئی اور وہ راضِی نہ ہوا تو وہ شیطان ہے۔(1)
اللہ پاک ہمیں نفس کی خاطر غصہ کرنے سے بچائے اور دِینی غیرت وحمیت نصیب فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
اے عاشقانِ رسول! آپ نے شَبِ مِعراج کے مُشاہدات ملاحظہ فرمائے کہ اس مبارک رات میں ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ،شَبِ اسریٰ کے دولہا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو اِنعام یافتہ اور عذاب میں مبتلا دونوں طرح کے لوگ دِکھائے گئے، اس کے ساتھ ساتھ اِنعام پانے والے خوش نصیبوں کے نیک اَعمال کے بارے میں بھی بتا دیا گیا تاکہ ہم بھی وہ نیک اَعمال کر کے خود کو آخرت کے اِنعامات کا مستحق بنا سکیں۔نیز عذاب میں مبتلا اَفراد کے گناہوں سے متعلق بھی خبر دے دی گئی تاکہ ہم خود کو اُن گناہوں سے بچا کر عذابِ آخرت سے نجات پانے والے بن جائیں۔ اللہ پاک ہمیں زیادہ سے زیادہ نیک اَعمال کرنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ عذابِ آخرت سے بچا کر بِلاحسابِ داخلِ جنت فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
اس بیان کو دیکھنے اور سننے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے
[1] …… احیاء العلوم، 2 /231 دار صادر بیروت ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع