دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Khuwaja o Rajab Shareef | فیضانِ خواجہ و رجب شریف

یتیموں کا مال ناحق کھانے والے لوگ

book_icon
فیضانِ خواجہ و رجب شریف
            

یتیموں کا مال ناحق کھانے والے لوگ

مِعراج کی رات حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے کچھ ایسے لوگ بھی دیکھے جن کے ہونٹ اُونٹ کے ہونٹوں کی طرح (بڑے بڑے) تھے، ان پرایسے اَفراد مُقَرَّر تھے جو اُن کے ہونٹ پکڑ کر آگ کے بڑے بڑے پتھر ان کے منہ میں ڈالتے اور وہ اُن کے نیچے سے نکل جاتے۔ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے دَرْیافت فرمایا:اے جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟ عرض کیا: یہ وہ لوگ ہیں جو یتیموں کا مال ناحق کھاتے ہیں۔(1) یتیموں کا مال ناحق کھانے والوں کے متعلق اللہ پاک اِرشاد فرماتا ہے: اِنَّ  الَّذِیْنَ  یَاْكُلُوْنَ  اَمْوَالَ  الْیَتٰمٰى  ظُلْمًا  اِنَّمَا  یَاْكُلُوْنَ  فِیْ  بُطُوْنِهِمْ  نَارًاؕ- (پ 4، النسآء : 10) ترجَمۂ کنزالایمان :وہ جو یتیموں کا مال ناحق کھاتے ہیں وہ تو اپنے پیٹ میں نِری آگ بھرتے ہیں۔ یتیموں کی دولت، سازوسامان، جاگیر و جائیداد اَلغرض کسی بھی قسم کا مال ناحق طور پر لینے میں آخرت کا شدید وَبال ہے۔قرآنِ کریم اور اَحادیثِ مبارکہ میں اس کی بہت سخت وَعیدیں آئی ہیں۔

یتیموں پر رحم و مہربانی کرنے کی فضیلت

خیال رہے کہ جہاں ناحق طور پر یتیموں کا مال کھانے اور اُن کے ساتھ بُرا سلوک کرنے کی وجہ سے جہنم کے دَردناک عذاب کی وَعیدیں ہیں وہیں اُن کے ساتھ نرمی و اِحسان کا برتاؤ کیا جائے اور شفقت و مہربانی کے ساتھ پیش آیا جائے تو جہنم کے ہولناک عذاب سے نجات کی بشارت بھی ہے۔ چنانچہ اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ رَحمت نِشان ہے : اُس ذات کی قسم !جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث
[1] …… تہذیب الآثار،2/467،حدیث:725 مطبعۃ المدنی قاھرہ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن