30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَّ طَمَعًا٘-وَّ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ(۱۶) (پ21،السجدۃ:16)
خواب گاہوں سے اور اپنے رب کو پکارتے ہیں ڈرتے اور اُمید کرتے اور ہمارے دئیے ہوئے میں سے کچھ خیرات کرتے ہیں ۔
مُفَسِّر قرآن،خلیفۂ اعلیٰ حضرت،صدرُ الافاضل حضرت علامہ مولانا مفتی نعیم الدِّین مُراد آبادی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:وَلِیُّ اللہ وہ ہے جو فرائض سے قُربِ الٰہی حاصل کرے اور اِطاعت ِ اِلٰہی میں مشغول رہے اور اس کا دِل نُورِ جلالِ الٰہی کی مَعرفت میں مستغرق ہو، جب دیکھے دَلائِلِ قدرتِ الٰہی کو دیکھے اور جب سنے اللہ کی آیتیں ہی سنے اور جب بولے تو اپنے ربّ کی پاکی ہی بیان کرے اور جب حرکت کرے طاعت ِ الٰہی میں حرکت کرے اور جب کوشش کرے اسی اَمر میں کوشش کرے جو ذَریعۂ قربِ الٰہی ہو، اللہ کے ذِکر سے نہ تھکے اور دِل کی آنکھوں سے خدا کے سِوا غیر کو نہ دیکھے،یہ صِفت اَولیا کی ہے بندہ جب اِس حال پر پہنچتا ہے تو اللہ اس کا ولی و ناصر اور معین ومددگار ہوتاہے ۔ (1)
اے عاشقانِ رسول! اِن آیاتِ بینات اور تفسیر سے معلوم ہوا کہ اَولیائے کِرام صاحبِ ایمان ہونے کے ساتھ ساتھ متقی و پرہیزگار ہوتے ہیں، ان کی راتیں اپنے رَب کے حضور سجدے اور قیام کی حالت میں گزرتی ہیں،ان کی کروٹیں خواب گاہوں سے جُدا رہتی ہیں ،وہ رات میں کم سوتے اور پچھلی رات اِستغفار کرتے ہیں،وہ خوف و اُمید سے اپنے رب کو پکارتے ہیں،وہ صَدقہ و خیرات کرتے ہیں اور وہ اپنے آپ کو عبادات سے بےنیاز نہیں سمجھتے۔ سیِّدُ الطائِفہ حضرتِ جنید بغدادی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:اگر میں ہزار برس جیوں تو فرائض واجبات تو بڑی چیز ہیں جو نوافل ومستحبات مقرر کر لئے ہیں بے عذرِ شرعی
[1] …… تفسیر خزائن العرفان، پ11، یونس، تحت الآیۃ:62 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع