30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایک مقام پر کھڑے تھے ۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں سلام عرض کیا ، آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے سلام کا جواب عطافرمایا۔ پھر میں نے کھڑے ہونے کا سبب معلوم کیا تو آپ نےارشاد فرمایا کہ’’میں محمد بن اسماعیل بخاری کا انتظار کررہاہوں ۔ ‘‘کچھ دن کے بعد معلوم ہوا کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی وفات (Death)ہوگئی ہے۔ تحقیق کرنے پرپتا چلا کہ جس رات آپ کا انتقال شریف ہوا تھااُسی رات میں نے حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت کی تھی۔ (سیراعلام النبلاء ، 10 / 319)
اے عاشقانِ امام بخاری!فرسٹ شوّالُ المکرّم 256ھ (چاندرات)کو 62سال کی عمر میں امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کاانتقال شریف(Death)ہوا۔ ایک عرصے تک آپ رحمۃ اللہ علیہ کی قبر شریف سےمُشک و عَنْبَر سے زیادہ اچھی خوشبو آتی رہی۔ بار بارقَبْرشریف پر مٹی ڈالی جاتی مگر لوگ خوشبو کی وجہ سے تبرک کے طور پر اُٹھالے جاتےتھے۔ (طبقاتُ الشافعیہ الکبریٰ ، 2 / 232 ، 233 مفہوما)آپ رحمۃ اللہ علیہ کا مزارشریف سَمَرقَند (اُزْبَکِسْتان) کےقریب خرتنگ(Khartank) نامی علاقےمیں ہے۔ (سیر اعلام النبلاء ، 10 / 319 ، 320)
حضرتِ ابو فتح سمر قندی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : سَمَر قَند میں قحط پڑا(یعنی بارش نہ ہونے کی وجہ سے غذا کی کمی ہوگئی)۔ لوگوں نے کئی بار’’نمازِ اِسْتِسْقا ‘‘پڑھی ، دُعائیں مانگیں مگر بارِش نہ ہوئی پھر ایک نیک آدمی قاضیِ شہر(Judge) کے پاس گیا اور اس کو مشورہ دیا کہ تم شہر کے لوگوں کو لے کر امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پرجاؤ اور وہاں جا کر اللہ کریم سے بارش کی دعا مانگو شاید اللہ پاک تمہاری دُعا قبول کر لے۔ قاضیِ شہر نے یہ مشورہ قَبو ل کر لیا اور شہر کے لوگوں کو لے کر امام بخاری کے مزار شریف پر حاضر ہوا ، لوگوں نے وہاں خوب رو رو کر اللہ پاک سے نہایت عاجزی و انکساری سے دُعا مانگی اورامام بخاری سے قبولیتِ دعا کیلئے سفارش کی درخواست کی ۔ اُسی وقت آسمان پر بادَل آگئے اور سات دن لگا تار اِس قدر بارش ہوتی رہی کہ لوگوں کو “ خرتنگ “ میں ٹھہرنا پڑا کیونکہ زیادہ بارش کی وجہ سے’’سَمَر قَند‘‘تک پہنچنا مشکل ہو گیا۔ (خَرتَنگ سے سَمَرقَند تک تین دن کا فاصلہ ہے۔ )(ارشاد الساری ، 1 / 67)
اللہ ربُّ الْعِزّت کی اُن سب پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو ۔ اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
اللہ غنی! شانِ وَلی! راج دِلوں پر دُنیا سے چلے جائیں حکومت نہیں جاتی
(وسائلِ بخشش (مرمم) ، ص 383)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع