دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Ulama | فیضانِ علم و علما

book_icon
فیضانِ علم و علما

70 صدیقین کاثواب :

(7)اورحدىث مىں آىا ہے جو شخص اىک باب علم کا اوروں(دوسروں) کے سىکھانے کے لئے سىکھے اُس کو ستر(70) صدىقوں کا اجر دىا جاوے۔([1])

فرشتے سایہ کرتے ہیں :

(8)اورمَعالِمُ التَّنزىل مىں لکھا ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرماىا :  جو شخص طلبِ علم مىں سفر کرتا ہے فرشتے اپنے بازؤوں سے اُس پر ساىہ کرتے ہىں اور مچھلىاں درىا مىں اور آسمان وزمىن اس کے حق مىں دعا کرتے ہىں۔([2])

عالم کی زیارت کی فضیلت :

(9)(حضرت سیِّدُنا)امام غزالى (عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی) نے رواىت کىا کہ عالم کو اىک نظر دىکھنا سال بھر کى نماز وروزہ سے بہتر ہے۔([3])   

علم والوں سے بھلائی کا ارادہ :

(10)بخارى اور ترمذى نے بسَنَدِ صحىح ([4]) رواىت کىا کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرماىا : مَنۡ یُّرِدِ اللّٰہُ بِہٖ خَيۡرًا یُّفَقِّھْهُ فِى الدِّيۡنِ (ترجمہ) خدائے  تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائى کا ارادہ کرتا ہے اسے دىن مىں دانشمند(دین کی سمجھ عطا) کرتا ہے۔([5])

       ”اشباہ والنظائر“ مىں لکھا ہے کہ کوئى آدمى اپنے انجام سے واقف نہىں ہوتا سوا فقىہ([6]) کے، (کیونکہ وہ)بَاِخبار ِمُخْبِرِصادق (سچی خبریں دینے والے نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بتانے سے)جانتا ہے(کہ)اُس کے ساتھ خدا( تعالیٰ )نے بھلائى کا ارادہ کىا ہے۔([7])

عذاب سے بچانے والی شے :

       دُرِّمختار مىں (حضرت سیِّدُنا)اسمعىل بن ابى رَجا (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) سے منقول ہے کہ مىں نے امام محمد(رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) کو خواب مىں دىکھا۔ حال پوچھا۔ (انہوں نے) کہا :  مجھے خدا (عَزَّ  وَجَلَّ) نے بخش دىا اور فرماىا : اگر مىں تجھ پر عذاب کرنا چاہتا علم عناىت نہ فرماتا۔([8])

انبیاکے وارث :

(11)ابوداؤد نے (حضرت سیِّدُنا)ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے رواىت کىا کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرماىا :  جو شخص طلبِ علم مىں(کسی)اىک راہ چلے خدا اُسے بِہِشْت (جنت) کى راہوں سے اىک راہ چلادے اور بےشک فرشتے اپنے بازو طالبِ علم کى رضامندى کے واسطےبچھاتے ہىں اور بےشک عالم کے لئے استغفار کرتے ہىں سب زمىن والے اور سب آسمان والے ىہاں تک کہ مچھلىاں پانى مىں اور بےشک فضل عالم کا عابد پر اىسا ہے جىسے چودھوىں رات کے چاند کى بزرگی (فضیلت) سب ستاروں پر اور بےشک علما وارث انبىاء کے ہىں اور بےشک پىغمبروں نے درہم ودىنار مىراث نہ چھوڑى(بلکہ) علم کو مىراث چھوڑا ہےپس جو علم حاصل کرے اُس نے بڑا حصہ حاصل کىا۔([9])

فرشتوں کی دنیا میں چرچے :

(12)اورصحىح مسلم کى رواىت مىں وارِد ہوا کہ جو شخص طلبِ علم مىں کوئى راہ چلے گا خدا(عَزَّ  وَجَلَّ) اُس کے لئے بِہِشت(جنت) کى راہ آسان کرے گا اور جب کچھ لوگ خدا( تعالیٰ ) کے گھروں سے کسى گھر مىں جمع ہوکر کتابُ اللہ پڑھتے ہىں اور آپس مىں درس کرتے(پڑھتے پڑھاتے)ہىں اُن پر سکىنہ نازل ہوتا ہے اور رحمت اُن کو ڈھانپ لىتى ہے اور فرشتے اُن کو ہرطرف سے گھىرلىتے ہىں اور خدا(عَزَّ  وَجَلَّ) اپنے پاس والوں کے سامنے اُن کا ذکر کرتا ہے([10]) ىعنى فرشتوں پر اُن کى خوبى اور اپنى رضامندى اُن سے ظاہر فرماتا ہے۔

مجلس علم میں حاضری کی فضیلت :

(13) اور (حضرت سیِّدُنا) ابوذر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کى حدىث مىں ہے :  عالم کى مجلس مىں حاضر ہونا ہزار رکعت نماز، ہزار بىماروں کى عىادت اور ہزار جنازوں پر حاضر ہونے سے بہتر ہے۔ کسى نے عرض کىا : یارسولَ اللہ(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)اور قراءتِ قرآن؟ ىعنى کىا علم کى مجلس مىں حاضر ہونا قرا ءتِ قرآن سے بھى افضل ہے؟ فرماىا :  آىا (کیا) قرآن بے(بغیر)علم کے نفع بخشتا ہے؟([11]) ىعنى فائدہ



[1]        الترغیب والترھیب، کتاب العلم، الترغیب فی العلمالخ، ۱/  ۶۸، حدیث : ۱۱۹

[2]               ابوداود، کتاب العلم، باب فی کتاب العلم، ۳/  ۴۴۵، حدیث : ۳۶۴۱، بتغیر

[3]                       منھاج العابدین، الباب الاول، ص۱۱

[4]      صحیح حدیث سے مراد ”وہ حدیث پاک ہے جس کی سند متصل ہو، اس کے راوی عادل اور تامُّ الضَبْط ہوں اور وہ حدیث غیرشاذ اورغیرمُعَلَّل ہو۔“  (نزھة النظر فی توضیح نخبة الفکر، ص۵۸)

[5]        بخاری، کتاب العلم، باب العلم قبل القول والعمل، ۱/  ۴۱

[6]    علمائے اُصول کے نزدیک فقیہ وہ عالم ہے جوشرعی وفُروعی  احکام کو ان کے تفصیلی دلائل کے ساتھ جانتا ہواور فُقَہا کے نزدیک احکام شرعیہ اور مسائل شرعیہ کا علم حاصل کرکے ان کو یادکرلینے والا فقیہ کہلاتا ہے  جبکہ صوفیا اور عارفین کے نزدیک فقیہ وہ شخص ہے   جواحکام شریعت کوجاننے کے بعد ان پرعمل کرے ۔ (درمختارمع ردالمحتار

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن