صبر کے فضائل پیش نظر رکھیے
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan-e-Hazrat Sabir Pak رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ | فیضانِ حضرت صابر پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ

book_icon
فیضانِ حضرت صابر پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ

(۱)صبر کے فضائل  پیش نظر رکھیے

کسی بھی نیک کام  یا اچھے عمل کے فضائل پیش نظر ہوں تو اس پرعمل کرنا آسان ہوجاتا ہے  ۔ صبرتو وہ باطنی خوبی ہے کہ جس  کے فضائل  سے قرآن وحدیث  مالا مال ہیں ، صابرین کے لیے بڑا انعام  ”اللہ عَزَّ وَجَلَّکا ساتھ “ہے چنانچہاللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے  : ’’ اِن اللہَ مَعَ الصَّابِرِیْنَ‘‘ ترجمۂ کنزالایمان : بیشکاللہ صابروں کے ساتھ ہے ۔ ([1])یہ اوراس طرح کے دیگرفضائل  ذہن نشین کرلینے  سے بڑی سے بڑی آزمائش کا مقابلہ کرنا آسان ہوجاتا ہے ۔

 (۲)بارگاہِ الٰہی میں دعا کیجیے

آزمائشہمیں اللہ عَزَّ وَجَلَّسے تعلق قائم کرنے ، اس کی بارگاہ میں فریاد کرنے کا سبب بنتی ہے اور جب اس کیفیت میں بندہ  آہ و زاری  کرکے اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگا ہ میں التجاء کرتا ہے تو اس کی دعاضرورمقبول ہوتی  ہے لہٰذا جب بھی کوئی مصیبت درپیش ہو تو اللہ عَزَّ وَجَلَّسے صبر پر استقامت اور اس آزمائش کے ختم ہوجانے کی دعا کیجیے  ۔

 (۳)عاجزی اپنا لیجیے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ بات ذہن نشین کرلیجیے کہ تکبر وہ برتن ہے جس میں صبر کا شہدکبھی بھی نہیں سما سکتا لہٰذا اگر آپ  اپنی ذات میں صبر پیدا کرنا چاہتے ہیں تو عاجزی اپنا لیجیے کیوں کہ عاجزی ہی وہ صفت ہے جودوسرے سے انتقام کے جذبے کو ختم کردے گی ۔

(۴)صبر میں مسا بقت کا ذہن بنالیجیے

بے صبری کی سب سے بڑی وجہ”طبیعت میں جلد بازی “ہے ، یہ جلد بازی ہی انسان کو عملی میدا ن میں ناکام و نامراد کروادیتی ہے بلکہ بعض اوقات تو اس جلد بازی کی بدولت  جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا ہے اس کی عام مثال روڈ پر ہونے والے حادثے ہیں، لہٰذا اگر آپ دنیا و آخرت میں کامیابی کے خواہشمند ہیں تو جلد بازی کی عادت ختم کردیجیے اورصبرمیں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی عادت اپنالیجیے اس کی برکتیں آپ خود محسوس کریں گے  ۔

(۵)انتقامی  کاروائی کی عادت ترک کیجیے

صبر میں ایک بڑی رکاوٹ   کسی بھی بات پرآگ بگولہ ہوکر انتقامی کارروائی کرنا بھی ہے ۔ اس کا آغازبغض و کینہ  سے ہوتا ہے اور انجام بعض اوقات قتل و غارت پر  ہوتا ہے  ۔ انتقام کی آگ کو بجھانے کے لیے عفو و درگزر کے ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ جتنا زیادہ ہوگا  صبر کرنا اتنا ہی آسان ہوجائے گا لہٰذا اگرصبر کی عادت اپنانا چاہتے ہیں تو اپنے اندر انتقامی جذبات  کو بیدار کرنے کی بجائے درگزر سے کام لیجیے ۔

 (۶)اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نعمتوں کو یاد کیجیے

آزمائش چھوٹی ہو یا بڑی  اس پر واویلا کرتے ہوئے ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ اللہعَزَّ وَجَلَّنے ہمیں بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے ، اگر ہماری توجہ عین اس مصیبت اور پریشانی کے وقت  اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اِن نعمتوں کی جانب ہوجائے تو  کبھی بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے ، لہٰذا کسی بھی آزمائش یا پریشانی میں اللہ عَزَّ وَجَلَّکی نعمتیں ہمیشہ اپنے پیش نظر رکھیے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                              صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

شب و روز کے معمولات

آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے شب وروز  اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی یاد میں گزرتے ، لوگوں کی صحبت  سے کنارہ کش رہتے ، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاکثر خاموش رہا کرتے ، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی خاموشی میں بھی ایک کشش تھی اور جب کبھی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کچھ ارشاد فرماتے تو فقط ایک جملے میں  کئی سوالوں کے جوابات عطا فرمادیتے ۔  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنی کرامتوں کو چھپاتے ، اگر کوئی اس کا ذکر بھی کرتا تو اسے نہایت خوبصورتی سے  ٹال دیتے ، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تارِکُ الدُّنیا بزرگ تھے لیکن دنیا کی اصلاح  کو اپنا فرض سمجھ کر ادا فرماتے ، ان قیمتی اَوْصاف کی بناء پر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ دنیا کی  رونق تھے ۔ ([2])

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ وَجَلَّکے نیک بندے اپنی حیات میں اور بعدِ وفات اِنہیں اوصاف کی بناء پر دلوں پر حکومت کرتے ہیں ، آج کے اس پُرفتن  دور میں بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّکے نیک  بندے اس دنیا کی رونق ہیں  جن  میں سے  ایک امیرِ اہلسنّت  بانی ٔ دعوت ِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیا س عطا ر قادری رضویدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہبھی ہیں ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مبارک معمولات  گفتار و کردار، سیرت و اخلاق کی عظمت   کا اِعتراف بڑے بڑے  علماء و مشائخ کرتے ہیں  بلکہ ایک عام اسلامی بھائی  بھی آپ کی ملاقات  و زیارت  کی برکت سے اپنے دل کی دنیا  کو زیر و زبر ہوتا محسوس کرتا ہے ۔ امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی چند لمحوں کی صحبت سے توبہ کی توفیق ملتی ہے اور نیکیوں پراِستقامت کا ذہن بنتا ہے ، مدنی مذاکروں میں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے مختصر ، جامع  اور خُوبصورت مَلفوظات  سے علمی  اُلجھنیں حل ہوجاتی ہیں مختصراًیہ کہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے مُبارک معمولات میں اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام  کی سیرت کا عکس دکھائی دیتا ہے  ۔

 



[1]    پ۲، البقرہ  : ۱۵۳

[2]    حضرت مخدوم علاءُ الدین علی احمد صابر کلیر ی، ص۸۱ماخوذاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن