دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Hazrat Asiya رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا | فيضانِ حضرت آسیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا

book_icon
فيضانِ حضرت آسیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا

٭ جنّتی عورتوں کی سردار چار۴ عورتیں ہیں:   (۱) ...مریم  (۲) ... فاطمہ  (۳) ...خدیجہ اور  (۴) ...آسیہ  (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ)  ۔ ([1])

 ٭تمام جہانوں کی افضل عورتیں  (۱) ...خدیجہ بِنْتِ خُوَیلِد  (۲) ...فاطمہ بِنْتِ محمد  (۳) ...مریم بِنْتِ عمران   (۴) ...اورفرعون کی بیوی آسیہ بِنْتِ مُزَاحِم  (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ)  ہیں۔ ([2])  

٭مَردوں میں تو بہت کامِل ہوئے، عورتوں میں مریم بِنْتِ عمران اور فرعون کی بیوی آسیہ  (رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا)  کے عِلاوہ کوئی کامِلہ نہ ہوئی۔ ([3])

عورتوں کا مرتبۂ کمال

بیان کردہ رِوَایَت میں عورتوں کے کامِل ہونے کا ذِکْر گزرا اس کی وضاحت کرتے ہوئے مفسر شہیر، مُحَدِّثِ جلیل حضرت علّامہ مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں:  خيال رہے کہ يہاں کمال سے مراد نبوت ورِسَالَت نہيں کيوں کہ یہ کمال تو صرف انسان مَردوں کو ہی ملا ہے کوئی عورت اور کوئی   غير انسان نبی نہيں ہوئے بلکہ  (اس سے)  مراد وِلَايَتِ کامِلہ قطبیت غوثیت وغيرہ ہے اور ربّ تعالیٰ سے قربِ خاص، کہ یہ صِفَات مَردوں کو زيادہ عورتوں کو کم ملے؛ نبوت کے متعلق ربّ تعالیٰ فرماتا ہے:

وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ    (پ١٣، يوسف، ١٠٩)

ترجمۂ کنزالایمان:  اور ہم نے تم سے پہلے جتنے رسول بھیجے سب مرد ہی تھے جنہیں ہم وحی کرتے۔

نبوت کے فرائض عورت انجام نہیں دے سکتی، پردہ میں رہ کر عام تبلیغ نہیں ہو سکتی۔ یہ بھی خیال رہے کہ یہاں نِسَاء  (عورتوں)  سے مراد اُس زمانہ کی عورتیں ہیں لہٰذا اس سے لازِم یہ نہیں آتا کہ حضرت آسیہ ومریم  (رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا)  جناب فاطمہ زہرا، خدیجہ اور عائشہ صِدِّیقہ  (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ)  سے افضل ہوں۔ یہ بیبیاں حضرت آسیہ ومریم  (رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا)  سے افضل ہیں۔ ([4])

  (۳) حُضُورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے شَرَفِ زوجیت

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کی ایک بہت بڑی فضیلت یہ ہے کہ آپ جنت میں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زوجہ ہوں گی چنانچہ مروی ہے کہ جب حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا مرضِ وفات شریف میں مبتلا تھیں تو سرکارِ عالی وقار، محبوبِ ربِّ غفّار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آپ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا:  اے خدیجہ ! تمہیں اس حالت میں دیکھنا مجھے گراں  (ناگوار)  گزرتا ہے لیکن اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس گراں گزرنے میں کثیر بھلائی رکھی ہے۔ تمہیں معلوم ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے جنت میں میرا نکاح تمہارے ساتھ، مریم بِنْتِ عمران، حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بہن کلثم اور فرعون کی بیوی آسیہ کے ساتھ فرمایا ہے۔ ([5] )

سفرِ آخِرَت اور مزار مُبَارَک

حضرت موسیٰ عَلَیہِ الصَّلوٰۃُ وَ السَّلَامُ کی حیاتِ ظاہِری میں ہی جبکہ ابھی بنی اسرائیل فرعون کے جابِرانہ تسلط سے آزاد نہیں ہوئےتھے، اس بدبخت کے مظالم سہتے سہتے  آپ نے اپنی جان، جان آفرین کے سپرد کی اور مرتبۂ شہادت پر جاگزیں ہوئیں۔ حضرت شیخ ابو عبد اللہ یاقوت بن عبد اللہ حَمَوِی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی کے بقول آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کا مزار مُبَارَک مصر میں واقع ہے۔ ([6])  

تذکرۂ اولاد

حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی فرماتے ہیں:  مشہور یہ ہے کہ آپ بالکل لَاوَلَد  (بےاولاد)  تھیں  (اور جو بعض رِوَایَات میں فرعون کی ایک بیٹی کا ذِکْر ملتا ہے)  ممکن ہے یہ لڑکی لے پالک ہو، دوسرے کی لے کر پال لی گئی ہو۔ ([7])  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 



[1]    كنز العمال، کتاب الفضائل، الفصل الثالث فى جامع مناقب النساء، ١٢ / ٦٥، الحديث:٣٤٤٠١.

[2]    مستدرك حاكم، كتاب تواريخ المتقدمين    الخ، ذكر افضل نساء العالمين،  ٣ / ٤٨٩، الحديث:٤٢١٦.

[3]    بخارى، كتاب احاديث الانبياء، باب قول الله تعالى: واذ قالت الملئكة يمريم، ص٨٨٢، الحديث:٣٤٣٣.

[4]    مراۃ المناجیح، نبیوں کا ذکر، پہلی فصل، ۷ / ۵۹۵.

[5]    معجم كبير، ذكر تزويج رسول الله صلى الله عليه وسلم خديجة    الخ، ٩ / ٣٩٣، الحديث:١٨٥٣١.

[6]    معجم البلدان، باب الميم وما يليها، مصر، ٥ / ١٤٢، ماخوذًا.

[7]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن