دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Hazrat Asiya رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا | فيضانِ حضرت آسیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا

book_icon
فيضانِ حضرت آسیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا

خاندان والوں، رشتے داروں، دوست واَحْبَاب اور دیگر افراد کی طرف سے پریشانیوں کا سامنا ہے، انہیں چاہئے کہ راہِ خُدا میں جب بھی کسی پریشانی سے دوچار ہوں تو سلف صالحین کو پیش آنے والے مَصَائِب کا تَصَوُّر کریں اور دیکھیں کہ انہوں نے کس طرح ثابِت قدمی وخوش دِلی سے تمام مَصَائِب کا مردانہ وار سامنا کیا اور زبان تو کجا دل میں بھی شکوہ وشکایت کو پناہ نہ دی۔ خُصُوصاً سیِّدُ الْاَنبیاء، محبوبِ کِبْرِیاء صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اصحابِ کِرَام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی سیرت کا مُطَالعہ کریں کہ جب پیارے آقا ومولیٰ، حُضُور احمدِ مجتبیٰ، محمدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مکے کی وادیوں میں نبوت ورسالت کا اِعْلَان فرمایا اور لوگوں کو خُدائے واحِد کی عِبَادت کی طرف بُلانا شروع فرمایا تو شرک وکفر کی فضاؤں میں پروان چڑھنے والوں کو یہ بات سخت ناگوار گزری اور وہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی جان کے دشمن ہو گئے، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی راہ میں کانٹے بچھائے، جسم نازنین پر پتھر برسائے، تکالیف ومَصَائِب کے پہاڑ توڑ ڈالے اور طعن وتشنیع کا بازار خوب گرم کیا پھر اسی پر بس نہیں کی بلکہ جو کوئی بھی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ایمان لانے کی سَعَادَت سے بہرہ وَر ہوتا، ظالم اس کے بھی درپے آزار ہو جاتے اور طرح طرح کی اذیتوں میں مبتلا کر کے، مصیبتوں میں گرفتار کر کے اِسْلَام سے برگشتہ کرنے کی کوششوں میں لگ جاتے؛ کسی کو صحرائے عرب کی تیز دھوپ میں جب کہ وہاں کی ریت کے ذَرَّات تَنُّور کی طرح گرم ہو جاتے، پشت کو کوڑوں کی مار سے زخمی کر کے اس جلتی ہوئی ریت پر پیٹھ کے بل لٹاتے اور سینے پر اتنا بھاری پتھر رکھ دیتے کہ کروٹ نہ بدلنے پائے، کسی کے جسم کو لوہے کی گرم سلاخوں سے داغتے، کسی کو پانی میں اس قدر ڈبکیاں دیتے کہ ان کا دم گھٹنے لگتا اور کسی کو چٹائی میں لپیٹ کر ناک میں دھواں دیتے جس سے سانس لینا مشکل ہو جاتا اور وہ کرب و بےچینی سے بدحواس ہو جاتا۔ غرض ایسے ایسے روح فرسا اور جاں سوز مظالم ڈھائے کہ اگر ان کی جگہ پہاڑ ہوتا تو شاید وہ ڈگمگانے لگتا لیکن قربان جائیے ان شَمْعِ رِسالت کے پروانوں پر کہ ان مَصَائِب وآلام سے گھبرا کر کسی ایک نے بھی بےصبری کا مُظَاہَرہ نہیں کیا، کسی ایک کے بھی پائے ثبات میں لَرْزِش نہیں آئی اور چاروں طرف سے کفر وطغیان کی تُند وتیز آندھیوں میں گھِرے ہوئے ہونے کے باوُجُود کسی ایک نے بھی اپنے ایمان کی شمع کو بجھنے نہ دیا۔ ان کے عزم واستقلال کو بیان کرتے ہوئے شیخ الحدیث حضرت علّامہ عبد المصطفیٰ اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:   ’’ خدا کی قسم ! شرابِ توحید کے ان مستوں نے اپنے استقلال واستقامت کا وہ منظر پیش کر دیا کہ پہاڑوں کی چوٹیاں سر اُٹھا اُٹھا کر حیرت کے ساتھ ان بلا کَشانِ اِسْلَام  (اِسْلَام کی راہ میں مصیبتیں برداشت کرنے والوں)  کے جذبۂ استقامت کا نظارہ کرتی رہیں۔ سنگ دل، بے رَحْم اور دَرِندہ صفت کافِروں نے ان غریب وبےکس مسلمانوں پر جبر واِکْرَاہ اور ظلم وسِتَم کا کوئی دقیقہ باقی نہیں چھوڑا مگر ایک مسلمان کے پائے استقامت میں بھی ذرہ برابر تَزَلْزُل نہیں پیدا ہوا اور ایک مسلمان کا بچہ بھی اِسْلَام سے منہ پھیر کر کافِر ومُرتَد نہیں ہوا۔ ‘‘  ([1])  

اے کاش ! ان عالی قدر حضرات کے عزم واستقلال اور جذبۂ استقامت کے سمندر سے کوئی ایک قطرہ ہمیں بھی نصیب ہو جائے اور ہم ایسی بن جائیں کہ گردشِ اَیَّام  (کسی قسم کی مصیبت وآزمائش)  ہمارے پائے ثبات میں لَرْزِش نہ لا سکے۔

؎   عطا فرما ہمیں اسلاف کا وہ جوش ایمانی

ملے اِک بار پھر ہم کو وہی جذبِ مسلمانی

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم.

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

صبر واستقامت کا مُظَاہَرہ کرنے والی عظیم خاتون

پیاری پیاری اسلامی بہنو ! بیان کردہ واقِعِے میں صبر واستقامت کا مُظَاہَرہ کرنے والی جس عظیم خاتون کا ذِکْر گزرا یہ حضرت سیِّدَتُنا آسیہ بِنْتِ مُزَاحِم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا ہیں۔ ہر چند کہ یہ مصر کے انتہائی ظالم وجابِر بادشاہ فرعون کی بیوی تھیں مگر اس کی سَفّاکیت اور انسانوں کے ساتھ اس کے بہیمانہ برتاؤ سے سخت متنفر وبیزار تھیں۔ نیز فرعون سے آپ کا نِکاح بھی برضا ورغبت نہیں ہوا تھا بلکہ آپ اور آپ کے والِد دونوں اسے ناپسند کرتے تھے اور اس نے بادشاہت کے زور پر جبراً آپ سے نِکاح کیا تھا لیکن اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے آپ کو اس سے محفوظ رکھا اور وہ آپ کے قریب آنے پر قادِر نہ ہوا۔ ([2])  

نسب وخاندان

مشہور قول کے مُطَابِق آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا بادشاہِ مصر ریّان بن وَلِیْد کی اولاد میں سے تھیں۔ نسب اس طرح بیان کیا جاتا ہے:  ’’ آسیہ بنتِ مُزَاحِم بن عُبَیْد بن رَیَّان بن وَلِیْد۔ ‘‘  یہ ريّان بن وَلِيْد وہی شخص ہیں جو حضرت سیِّدنا يُوسُف عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے زمانے ميں بادشاہِ مصر تھے۔ ([3])  اور حضرت یُوسُف



[1]    سیرتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم، چوتھا باب مسلمانوں پر مظالم، ص۱۱۷.

[2]    السيرة الحلبية، باب ذكر مولده صلى الله عليه وسلم وشرف وكرم، ١ / ٩٦.

[3]    روح المعانى، پ٢٠، القصص، تحت الآية:٩، ٢٠ / ٣٤٤ نور العرفان، پ۲۰، القصص، تحت الآیۃ:۹، ص۴۶۴.المناقب المزيدية، ملوك الفرس فى عهد يوسف عليه السلام، ١ / ٣٨.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن