دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Hazrat Asiya رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا | فيضانِ حضرت آسیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا

book_icon
فيضانِ حضرت آسیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا

القدر پیغمبرانِ خدا کی حَقَّانِیَّت پر دلالت کرنے والے روشن معجزات دیکھنے کے باوجود کفر وسرکشی پر اڑے رہے اور مَعَاذَ اللہ مُقَابَلے کے لئے جادوگروں کو اکٹھا کرنے لگے۔

معجزہ اور سحر  (جادوگری)  کا سنسنی خیز مُقَابَلہ

یہ یَوْمُ الزِّیْنَۃ  (میلے کا دن)   ([1])  ہے، ایک کُشَادہ اور وسیع میدان میں فرعون فرعونیت کے نشے میں مخمور آ موجود ہوا ہے، سلطنت کے کونے کونے سے بُلائے گئے جادوگر بھی جمع ہو چکے ہیں، ہزاروں اَفْرَاد کا مجمع ہے جو حق وباطِل کا یہ عظیم ترین معرکہ دیکھنے کے لئے جمع ہوئے ہیں اور ادھر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے نبی حضرت سیِّدنا موسیٰ کَلِیْمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بھی نَبَوِی جاہ وجلال کے ساتھ تشریف لا چکے ہیں، آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام كا عزم واستقلال قابِل دید ہے، مُبَارَک چہرہ ایمان وایقان کے انوار سے جگمگا رہا ہے۔ حق وباطِل کا عظیم ترین معرکہ اب بس شروع ہوا ہی چاہتا ہے کہ وسیع وعریض میدان میں پیکرِ عزم واستقلال کی صدائے حق گونج اٹھتی ہے، حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ایک بار پھر لوگوں کو دعوتِ حق دیتے ہیں کہ

وَیْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوْا عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا فَیُسْحِتَكُمْ بِعَذَابٍۚ-وَ قَدْ خَابَ مَنِ افْتَرٰى (۶۱)   (پ١٦، طٰهٰ: ٦١)

ترجمۂ کنزالایمان:  تمہیں خرابی ہواللہپر جھوٹ نہ باندھو کہ وہ تمہیں عذاب سے ہلاک کر دے اور بےشک نامراد رہا جس نے جھوٹ باندھا۔

لیکن وہ ہٹ دھرمی کا مُظَاہَرہ کرتے ہوئے اپنے کفر وسرکشی پر اڑے رہتے ہیں۔ مُقَابَلے کا آغاز ہوتا ہے:

  ’’ جادوگر فرعون کی عزت کی قسم کھا کر اپنے جادو کی لاٹھیاں اور رسیاں پھینکتے ہیں تو ایک دم وہ سانپ بن کر پورے میدان میں ہر طرف پھنکاریں مار کر دوڑنے لگتیں ہیں۔ پورا مجمع خوف وہِراس میں بدحواس ہو کر ادھر ادھر بھاگنے لگتا ہے۔ فرعون اور اس کے جادوگر اپنی فتح کے گھمنڈ اور غرور کے نشے میں بدمست ہو جاتے ہیں اور جوشِ شادمانی سے تالیاں بجا بجا کر اپنی مَسَرَّت کا اِظْہَار کرنے لگتے ہیں کہ ناگہاں حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام خدا تعالیٰ کے حکم سے اپنی مقدس لاٹھی کو ان سانپوں کے ہجوم میں ڈال دیتے ہیں، لاٹھی ایک بہت بڑا اور نِہَایَت ہیبت ناک اژدہا بن کر آناً فاناً جادوگروں کے تمام سانپ نگل جاتی ہے۔ حق اور باطِل میں فرق کرنے والا یہ ایمان افروز معجزہ دیکھ کر جادوگروں کے دل میں ایمان کا نور چمک اٹھتا ہے، ان کے دل ودِماغ قبولِ حق کے لئے تیار ہو جاتے ہیں اور تمام جادوگر اپنی شِکَسْت کا اِعْتِرَاف کرتے ہوئے سجدے میں گر کر بآوازِ بلند یہ اِعْلان کرنا شروع کر دیتے ہیں ‘‘   ([2])    کہ

اٰمَنَّا بِرَبِّ هٰرُوْنَ وَ مُوْسٰى (۷۰)   (پ١٦، طٰهٰ: ٧٠)

ترجمۂ کنزالایمان:  ہم اُس پر ایمان لائے جو ہارون اور موسیٰ کا ربّ ہے۔

ملکہ ٔمصر کا ایمان

پیاری پیاری اسلامی بہنو ! معجزے وسحر کے اس سنسنی خیز مُقَابَلے سے حق آشکارا ہونے کے بعد جہاں جادوگروں کو دولتِ ایمان نصیب ہوئی وہیں جب فرعون کی بیوی مصر کی ملکہ کو اس مُقَابَلے کا حال معلوم ہوا تو ان کے دل میں بھی فوراً حق کا نور چمک اٹھا اور وہ ایمان لے آئیں ([3]) لیکن یہ مرحلہ اتنا آسان نہ تھا کیونکہ ان کا شوہر فرعون انتہائی ظالم وجابِر اور سَفَّاک فطرت انسان تھا۔ جادوگروں کی شِکَسْتِ فاش اور حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی فتح مبین جو ان کی حَقَّانِیَّت کی کھلی نشانیاں تھی، اسے دیکھ کر بھی یہ بدبخت ایمان نہ لایا تھا اور اپنے کفر پر مُصِرّ تھا لہٰذا جب اسے اپنی بیوی کے ایمان لانے کی خبر ہوتی تو اس کے بھڑک اٹھنے کا اندیشہ تھا اور قوی امید تھی کہ یہ ان پر ظلم وسِتَم کی تمام حدیں پار کر جاتا لیکن اس نیک دل وعظیم خاتون نے کسی خطرے واندیشے کو خاطِر میں نہ لاتے ہوئے ایمان قبول کر لیا اور فِی الْحَال اسے کسی پر ظاہِر نہ کیا۔ ([4])   کچھ عرصہ اسی طرح گزرا پھر ایک ایسا واقعہ ہوا جس سے ان کے دل میں فرعون کے خِلاف نفرت کی آگ اور زیادہ بھڑک اٹھی اور نادار مؤمِنوں پر فرعون کے مظالم ان کے لئے ناقابِل برداشت ہو گئے۔

اِظْہَارِ ایمان اور اس کا سبب

یہ واقعہ تھا ماشطۂ بنتِ فرعون  (یعنی فرعون کی بیٹی کے سر میں کنگھی کرنے والی خاتون)  کا جو حضرت موسیٰ وہارون عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر ایمان لے آئی تھیں لیکن ابھی تک کسی کو ان کے ایمان کی خبر نہ ہوئی تھی۔ ([5])  ایک دن یہ فرعون کی بیٹی کے سر میں کنگھی کر رہی تھیں کہ کنگھی ہاتھ سے گر پڑی۔ اس پر انہوں نے کہا:  بِسْمِ اللہ ۔ فرعون کی بیٹی



[1]    اس میلہ سے فرعونیوں کا میلہ مراد ہے جو ان کی عید تھی اور اس میں وہ زینتیں کر کر کے جمع ہوتے تھے۔ حضرت ابنِ عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے فرمایا کہ یہ دن عاشوراء یعنی دسویں مُحَرَّم کا تھا اور اس سال یہ تاریخ سنیچر کو واقع ہوئی تھی۔  [خزائن العرفان، پ۱۶، طٰہٰ، تحت الآیۃ:۵۹، ص۵۸۹]

[2]    عجائب القرآن، ص۲۳، بتغیر.

[3]    تفسير بحر المحيط، پ٢٨، التحريم، تحت الآية:١١، ٨ / ٢٨٩.

[4]    الكامل فى التاريخ، قصة موسى عليه السلام ونسبه    الخ، ١ / ١٤١.

[5]    المرجع السابق.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن