دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Hazrat Asiya رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا | فيضانِ حضرت آسیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا

book_icon
فيضانِ حضرت آسیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا

سبق آموز مَدَنی پھول

پیاری پیاری اسلامی بہنو ! مذکورہ بالا سُطُور میں آپ نے حضرت سیِّدَتُنا آسیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کی مُبَارَک حیات کے چند دَرَخْشَاں  (روشن وچمک دار)  پہلوؤں کا مُطَالعہ کیا؛ انتہائی جاں سوز مظالم سہنے کے باوُجُود آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا نے جس پامردی، عزم واستقلال اور صبر واستقامت کا مُظَاہَرہ کیا، قابِل تقلید نمونہ ہے۔ اس سے ہمیں راہِ خدا میں قربانیاں پیش کرنے کا جذبہ ملتا اور یہ سبق حاصِل ہوتا ہے کہ باطِل سے دب کر کبھی راہِ حق سے فرار اختیار نہ کیا جائے اور سیکڑوں بلائیں ہوں، ہزاروں مصیبتیں ہوں صبر واستقامت کا دامن ہرگز نہ چھوڑا جائے کہ

؎    زبان پر شکوۂ رنج و اَلَم لایا نہیں کرتے

نبی کے نام لیوا غم سے گھبرایا نہیں کرتے

اور یوں بھی راہِ خدا میں تکالیف ومَصَائِب برداشت کرنا عظیم سَعَادت ہے جو بندے کی بخشش ومغفرت اور مدارِجِ عالیہ  (بلند وبالا درجوں)  تک رسائی کا باعث بنتے ہیں۔ آئیے ! اسلاف کی پاکیزہ سیرت کے مُطَابِق زندگی بسر کرنے کے لئے تبلیغ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے جس کی برکت سے لاکھوں دلوں میں سیِّدِ عالَم، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت اور دین کے مُعَاملے میں تن من دھن قربان کرنے کا جذبہ گھر کر چکا ہے، مغربی تہذیب کے دِل دَادہ بےشمار افراد کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا ہو چکا ہے اور وہ عملی طور پر اسلاف کی سیرت کے سانچے میں ڈھل چکے ہیں۔ یہاں ایک ایسی ہی اسلامی بہن کی مدنی بہار ذِکْر کی جاتی ہے، چنانچہ باب المدینہ  (کراچی ) کی ایک اسلامی بہن کی تحریرکا خلاصہ ہے کہ پہلے پہل میں بےنمازی اور فیشن زدہ ہونے کے ساتھ ساتھ فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے کی بھی انتہائی شوقین تھی۔ پردے کی طرف تو بالکل ہی رجحان نہ تھا بلکہ مجھے برقع ہی پسند نہیں تھا، اگر کسی جاننے والی اسلامی بہن کو برقع پہنے دیکھ لیتی تو اس کا خوب مذاق اڑاتی۔ بات بات پر مذاق مسخری کی عادت میرے کِردار کا حصہ تھی۔ افسوس ! عِلْمِ دین سے اتنی کوری تھی کہ یہ بھی نہ جانتی تھی کہ سنتیں کیا ہوتی ہیں؟  ان پر عمل کرنے سے ثواب ملتا ہے۔ اگرگھر میں سے کوئی میری اِصْلَاح کرنے کی کوشش کرتا تو اس کی باتوں کو مذاق میں اُڑا دیا کرتی تھی۔ میری زندگی پر گناہ کی تاریکیوں کا ایسا غلبہ تھا کہ مجھے کچھ سجھائی نہ دیتا تھا۔ بالآخر ایک دن یہ تاریکیاں چھٹ گئیں اور سَعَادتوں کا چاند طلوع ہوگیا۔ ہوا یوں کے پنجاب سے میرے سگے بھانجے  (جو عطّاری بھی ہیں) مجھ سے ملنے کے لئے باب المدینہ کراچی آئے۔ رَمَضَانُ الْمُبَارَک کا مہینہ اپنی برکتیں لٹا رہا تھا۔ میرے بھانجے نے مجھے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ اس کی انفرادی کوشش کی وجہ سے میں عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع میں جانے کے لئے تیار ہوگئی۔ جب میں اپنے علاقے کی اسلامی بہنوں کے ساتھ بس میں سوار ہو کر فیضانِ مدینہ پہنچی تو اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد دیکھ کر دنگ رہ گئی کیونکہ اس سے پہلے میں نے اتنی تعداد میں باپردہ اسلامی بہنیں ایک مقام پر کبھی نہیں دیکھی تھیں۔ اس اجتماع میں شرکت کی برکت سے میری زندگی کا رخ ہی بدل گیا۔ میں زندگی بھر کبھی خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ سے نہیں روئی تھی مگر دورانِ دُعا روتے روتے میری ہچکیاں بندھ گئیں۔ میں نے گناہوں سے تائب ہو کر دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا پختہ اِرادہ کر لیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میری فلمیں ڈرامے دیکھنے کی خصلتِ بد نکل گئی، میں نمازی اور سنّتوں کی عامِلہ بن گئی ، شرعی پردہ کرنے کے لئے مدنی برقع اوڑھ لیا اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی انعامات پر عمل شروع کر دیا۔ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مُطَابِق علاقائی مُشَاوَرَت کی خادِمہ کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھوم مچانے کے لئے کوشاں ہوں ۔

؎   گنہگارو آؤ ! سیہ کارو آؤ!

گناہوں کو چھڑا دے گا مدنی ماحول

پِلا کر مئے عشق دیگا بنا یہ

تمہیں   عاشق   مصطفی   مدنی   ماحول ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

رضائے الٰہی کے لیے عاجزی اختیار کرنے کی فضیلت

حضرت سیِّدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ سے رِوَایَت ہے کہ سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ”صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا، اللہ عَزَّ وَجَلَّ عَفْو ودرگزر کی وجہ سے بندے کی عزت میں اِضافہ فرماتا ہے اور جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لیے عاجزی کرتا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے بلندی عطا فرماتا ہے۔“ (صحیح مسلم، کتاب ا لبر والصلة والادب، باب استحباب العفو، ص١٠٠٢، الحدیث:٢٥٨٨)

 



[1]    معذور بچی مبلغہ کیسے بنی، ص۱۵.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن