30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گزرتی ہے تو اُس میں اُتر جاتی ہے۔ (1)
(22)سونے سے قبل بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر تین بار بستر جھاڑ لیجئے، ان شاء اﷲ مُؤذِیّات یعنی ایذا دینے والی چیزوں سے پناہ حاصل ہو گی۔
(23) کاروبار میں جائز لین دین کے وقت یعنی جب کسی سے لیں تو بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھیں اور جب کسی کو دیں تو بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کہیں ان شاء اﷲ خوب بَرَکت ہوگی۔
یاربِّ مصطَفٰے! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ،ہمیں بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کی بَرَکتوں سے مالامال فرما اور ہرنیک و جائزکام کی ابتِدا میں بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھنے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمین بِجاہِ النبی الامین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
صَلُّوا عَلَى الْحَبِيب! صَلَّى اللهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى اٰلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّم
”بسم ﷲ “کی 6 حکایات
(1)لکڑہارا کیسے مال دار بنا؟
ایک لکڑہارا روزانہ دریا پار جا کر لکڑیاں کاٹ کر لاتا اور بیچ کر اپنے بال بچّوں کا پیٹ پالتا۔ پُل چُونکہ اُس کے گھر سے کافی دور تھا اس لئے آنے جانے میں کافی وقت صَرف ہوجاتا اور یوں مالی طور پر وہ مستحکم نہیں ہو پاتا تھا۔ ایک دن اُس نے مسجد کے اندر مبلغ کے بیان میں بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے عظیمُ الشّان فضائل سُنے۔ مبلغ کی یہ بات اُس کے ذہن میں بیٹھ گئی کہ بسم اﷲ شریف کی بَرَکت سے بڑے سے بڑا مسئلہ حل ہو سکتا ہے
[1] … مسلم، ص859، حدیث:5255۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع