30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لذت(2)موت کی تلخی۔‘‘(1) اﷲ پاک کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔
اٰمین بجاہِ خاتَمِ النّبیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اِس حکایت سے معلوم ہوا کہ اللہ پاک کے نامِ نامی اِسمِ گرامی سے لذّت اندوز ہونے والا رَحمتوں کے سائے میں دنیا سے رخصت ہوتا ہے اور موت اُس کے لئے نجات وبخشش کا پیام لاتی ہے، اللہ پاک کی رَحمت بہت بڑی ہے، وہ نکتہ نواز ہے، بظاہر معمولی نظر آنے والے اعمال کے سبب بڑے سے بڑے گنہگاروں کو بخش دیا جاتا ہے۔
رَحمتِ حق ’’بَہا‘‘ نہ می جُوید رَحمتِ حق ’’بَہانہ‘‘ مِی جُوید
ترجمہ : اللہ پاک کی رَحمت بَہا یعنی قیمت نہیں مانگتی، اللہ پاک کی رَحمت تو بہانہ ڈھونڈتی ہے۔
قِیامت کے لئے نرالی سَنَد
حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’تفسیر عزیزی‘‘ میں بسم اﷲ کے فوائد میں لکھا ہے کہ ایک ولیُّ اﷲ رحمۃُ اللہ علیہ نے مرتے وقت وصیّت کی تھی کہ میرے کفن میں بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھ کر رکھ دینا۔ لوگوں نے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے جواب دیا کہ قِیامت کے دن یہ میری دستا و یز یعنی تحریری ثُبوت ہو گی جس کے ذریعے سے رَحمتِ الٰہی کی درخواست کروں گا۔‘‘(2) اﷲ پاک کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔ اٰمین بجاہِ خاتَمِ النّبیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
[1] … انیس الواعظین، ص 4۔
[2] … تفسیر نعیمی،1/35۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع