30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
استِعمال نقصان دِہ ہو تا ہے۔)
(5)ایک کپ پانی میں ایک چمچ ہَلدی ڈال کر جوش دے کر پینے یا بھاپ لینے سے ان شاء اﷲ سر کا درد دُور ہوجائے گا۔ (سالن وغیرہ میں ہَلدی ضَرور استِعمال کیجئے، روزانہ ایک گرام یعنی چٹکی بھر ہَلدی کھانے والا ان شاء اﷲ کینسر سے محفوظ رہے گا)
(6)دیسی گھی میں تلی ہوئی، گَرما گرم تازہ جلیبیاں طُلوعِ آفتا ب سے قبل کھانے سے ان شاء اﷲ درد ِسر میں آرام آ جائے گا۔
(7)کبھی اِتّفاقیہ دردِ سَر ہو جائے تو کھانا کھانے کے بعد ڈسپرین (DISPIRIN)کی دو ٹِکیہ پانی میں گھول کر پی لیجئے، ان شاء اﷲ ٹھیک ہو جائے گا۔ (ہر طرح کے درد کی ٹکیہ کھانا کھانے کے بعد ہی استِعمال کی جائے ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے)
مَدَنی مشورہ: اگر دواؤں سے دردِ سر ٹھیک نہ ہوتا ہو تو آنکھیں ٹیسٹ کروالیجئے، اگر نظر کمزور ہو تو عینک پہننے سے ان شاء اﷲ دردِ سر ٹھیک ہو جائے گا۔ پھر بھی ٹھیک نہ ہو تو دِماغ کے خُصوصی ڈاکٹر سے رُجوع کرنا ضَروری ہے۔ اس میں کوتاہی بعض اوقات سخت نقصان دہ ثابِت ہوتی ہے۔
نکسیر پُھوٹنے کا علاج
اگر کسی کی نکسیر پھوٹ جائے اور خون بہنے لگے تو شہادت کی انگلی سے پیشانی پر سے بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھنا شروع کر کے ناک کے آخِر پر ختم کرے ان شاء اﷲ خون بند ہو جائے گا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع