30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بسم اﷲ پڑھے اور اگر شروع میں بسم اﷲ پڑھنا بھول جائے تو یوں کہے: بسم اللہ اَوَّلَہ ٗ وَاٰخِرَہ ۔ (1)
شیطان نے کھانا اُگل دیا
حضرتِ سیِّدُنا اُ مَیَّہ بن مَخْشِی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم تشریف فرما تھے۔ ایک شخص بغیر بسم اﷲ پڑھے کھانا کھا رہا تھا، جب کھا چُکااور صِرف ایک ہی لقمہ باقی رہ گیا تو وہ لقمہ اُٹھایا اور اُس نے کہا: بسم اللہ اَوَّلَہ ٗ وَ اٰخِرَہ ٗ، تاجدارِ مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مسکرا کر ارشاد فرمایا: شیطان اِس کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا، جب اِس نے اﷲ کا نام لیا تو جو کچھ اُس کے پَیٹ میں تھا اُگل دیا۔(2)
صَلُّوا عَلَى الْحَبِيب! صَلَّى اللهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى اٰلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّم
نِگاہِ مصطفےٰ سے کچھ پوشیدہ نہیں
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! جب بھی کھانا کھائیں یاد کرکے بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحیم پڑھ لیا کریں، جو نہیں پڑھتا اس کا قَرِین نامی شیطان بھی کھانے میں ساتھ شریک ہوجاتا ہے۔ سیِّدُنا اُمَیّہ بن مَخْشِی رضی اللہ عنہ والی رِوایت سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطَفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مقدَّس نگاہیں سب کچھ دیکھ لیا کرتی ہیں، جبھی تو شیطان کو قے کرتا ہوا مُلاحَظہ فرما لیا اور شیطان کی بدحَواسی دیکھ کرمسکرادئیے چُنانچِہ مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:رحمتِ عالَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مقدَّس
[1] … ابوداؤد ، 3/487، حدیث:3767۔
[2] … ابوداؤد ، 3/488، حدیث:3768۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع