30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حسین عطاری رحمۃُ اللہ علیہ کی زَبان پرپورے راستے اِسی طرح بلند آواز سے دُرودو سلام اور کلمۂ طَیِّبہ کا وِرْد جاری تھا۔ یہ مدنی منظر دیکھ کر ڈاکٹر ز بھی حیران و شَشدر تھے کہ یہ زندہ کس طرح ہیں! اور حواس اتنے بحال کہ بلند آواز سے دُرود وسلام اور کلمۂ طَیِّبہ پڑھے جا رہے ہیں! ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی زندگی میں ایسا باحوصلہ اور باکمال مرد پہلی مرتبہ ہی دیکھا ہے۔ کچھ دیر بعد وہ خوش نصیب عاشقِ رسول محمدمُنیر حسین عطاری رحمۃُ اللہ علیہ نے بارگاہِ محبوب ِباری میں بصد بے قراری اِس طرح اِستِغاثہ کیا: یا رسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم آبھی جائیے! یارسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میری مدد فرمائیے!یارسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مجھے مُعاف فرما دیجئے!اِس کے بعد بآوازِ بلند لَآ اِلٰہَ اِلَّاا للہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پڑھتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ جی ہاں جو مسلمان حادِثے میں فوت ہو وہ شہید ہے۔ اﷲ پاک کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔
اٰمین بجاہِ خاتَمِ النّبیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
واسِطہ پیارے کا ایسا ہو کہ جو سُنّی مرے
یوں نہ فرمائیں تِرے شاہد کہ وہ فاجِر گیا
(حدائق بخشش، ص53)
صَلُّوا عَلَى الْحَبِيب! صَلَّى اللهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى اٰلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّم
نَماز فجر کیلئے جگانا سنّت ہے
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! یہ واقِعہ ان دنوں مختلف اخبارات نے شائع کیا تھا۔ الحمد لِلّٰہ شہیدِ دعوتِ اسلامی محمدمُنیر حسین عطاری رحمۃُ اللہ علیہ دعوتِ اسلامی کے ذِمّہ دارمبلغ تھے اور حادِثے کے ایک روز قبل ہی عاشِقانِ رسول کے سنّتوں کی تربیت کے قافلے کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع