30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیوں؟ اِس لئے کہ ہر ایک کا ذہن یہی بنا ہوا ہے کہ پاک زبان سے نکلی ہوئی دعا زیادہ کارگر ہوتی ہے۔ یقیناً بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر خالِد بن وَلید رضی اللہ عنہ نے بِلاخَطَر زہرپی لیا، الحمدللہ اُن کی زبان پاک، اُن کا دل پاک، اُن کاسارا وُجُود گناہوں سے پاک، لہٰذا اﷲ پاک کے نامِ پاک کی بَرَکت سے زہر نے اثر نہ کیا۔ اِسی طرح حضرتِ سیِّدُناابوالدّردا ء اور سیِّدُنا ابو مُسلِم خولانی رضی اللہ عنہما اپنی پاک زبان سے اﷲ پاک کا پاک نام لیتے تو زہر بے اثر ہوکر رہ جاتا تھا۔ ورنہ زہر پھر زہر ہوتا ہے، انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتا۔ اس کو اس سنسنی خیز حِکایت سے سمجھنے کی کوشِش کیجئے۔ کتابُ الْاَ ذْکیاء میں ہے: ایک حج کا قافلہ دورانِ سفر ایک چشمے پر پہنچا، معلوم ہوا کہ یہاں ماہر طبیبوں کا گھر ہے، ان کے پاس جانے کا انہوں نے یہ حیلہ نکالا کہ جنگل کی ایک لکڑی سے اپنے ایک ساتھی کی پنڈلی پر خَراش لگادی جس سے وہ خون آلود ہو گئی، پھر اُس کو لے کر اُس گھر کے دروازے پر پہنچ کر آواز لگائی، کیا سانپ کے کاٹے کا یہاں علاج ممکن ہے؟ آواز سن کر ایک چھوٹی لڑکی باہر نکل پڑی، اُس نے پنڈلی کے زخم کو غور سے دیکھتے ہوئے کہا: ’’اِس کو سانپ نے نہیں کاٹا بلکہ جس چیز سے اس کو خَراش لگی ہے اُس پر کوئی نَر سانپ پیشاب کر گیا ہو گا، اب یہ شخص بچےگا نہیں، جب آفتاب طُلُوع ہوگا توانتقال کر جائے گا!‘‘ چُنانچہ ایسا ہی ہوا، سُورج نکلتے ہی اُس نے دم توڑ دیا۔(1)
ہر شے سے ہیں عِیاں مِرے صانِع کی صنعتیں
عالَم سب آئینوں میں ہے آئینہ ساز کا
(ذوق نعت، ص17)
[1] … حیاۃ الحیوان الکبری،1/391 -392 ملخصاً۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع