دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Bibi Maryam | فیضانِ بی بی مریم

book_icon
فیضانِ بی بی مریم

نے آپ کا نسب یوں ذِکْر کیا ہے: مَريَم بِنْتِ عِمران  (رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَمَا)  بن ماثان بن عازار بن ابو يُوْذ بن يوزن بن زربابل بن ساليان بن يُوْحَنَّا بن اوشيا بن امون بن منشكن بن حازقا بن اخاز بن يوثام بن عوزيا بن يورام بن ساقط بن ايشا بن راجعيم بن سُلَيمَان  (عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)  بن دَاوٗد  (عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام) ۔ ([1])  

تربیّت ونشو ونما

ابتدائے عمر کے ساتھ ہی آپ رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا  پر اللہ رَبُّ الْعِزّت کی خُصُوصی نَوَازِشات وعِنایات کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کبھی حضرت سیِّدنا زَکَرِیَّا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے زیرِ کفالت آنے کی صورت میں تو کبھی جنّتی پھلوں سے لطف اندوز ہونے کی صورت میں کبھی بیت المقدس جیسی جائے مُقدَّس میں قیام ہونے کی صورت میں اور کبھی بچپن کی عمر میں ہی عقل ودانائی سے بھرپور جامِع کلام کی اِسْتِعْداد  (Ability)  عطا ہونے کی صورت میں، یہ سلسلہ یونہی جاری رہا اور آپ خالقِ کائنات جَلَّ جَلَالُہٗ کی رَحْمت ورِضْوَان کے سائے تلے زندگی کے روز وشب بسر کرتے ہوئے پروان چڑھیں۔ پیدائشی ولیَّہ تو تھیں ہی پھر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے نبی حضرت سیِّدنا زَکَرِیَّا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی پرورش اور آپ کی صحبت کی برکتیں بھی نصیب ہوئیں تو اس نے سونے پر سہاگے کا کام کیا اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کے کمالات اور بھی اعلیٰ واکمل ہو گئے۔

عظیمُ الشَّان فرزند

حضرت سیِّدَتُنا مریم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کے انہیں لاتعداد فضائل وکمالات میں سے آپ کا حضرت سیِّدنا عیسیٰ رُوْحُ الله عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ایسے جلیل القدر نبی ورسول کی والِدہ ہونا بھی ہے۔ یہ ایسی فضیلت ہے جس سے آپ کی عظمت ورِفْعَت آفتابِ نیم روز  (یعنی دوپہر کے وَقْت کے سورج)  سے بھی زیادہ روشن اور واضح ہو جاتی ہے اور یہی وہ بات ہے جو خاص طور پر آپ کی وجہِ شہرت بنی اور جس سے تمام عالَم میں آپ کی عظمت دِلوں میں گھر کر گئی۔ حضرت عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیۡہِ الصَّلَاۃُ وَ السَّلَامُ  کی وِلادت بغیر والِد کے ہوئی جو قدرتِ باری تعالیٰ کا ایک کرِشمہ تھا بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ جو چاہے جیسے چاہے کرے لیکن بعض بدباطِن لوگوں نے اس سبب سے آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیۡہِ الصَّلَاۃُ وَ السَّلَامُ  کو جھٹلایا، آپ کی نبوت ورِسالت کی تکذیب کی اور مَعَاذَ اللہ! مَعَاذَ اللہ! آپ کی والِدہ ماجِدہ طَیِّبہ طاہِرہ صِدِّیقہ عفیفہ رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کے پاکیزہ دامن کو تہمت کے داغ سے داغ دار کرنے کی ناپاک جسارت کی۔ قرآنِ کریم نے ان بدبختوں کے اس ناپاک قول کی تَرْدِیْد کی ہے اور واضح لفظوں میں حضرت سیِّدَتُنا مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کی پارسائی کا بیان فرمایا ہے لہٰذا آپ رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کی پارسائی وپاک دامنی کا اعتقاد رکھنا مسلمانوں کے ایمان کا حصّہ ہے۔ آئیے! اس بارے میں دارُ الْاِفتاء اہلسنّت کا ایک تحریری فتویٰ ملاحظہ کیجئے:

حضرت مریم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا پر تہمت لگانے والے کا حکم

کیا فرماتے ہیں عُلَماء ِدین ومفتیان ِشرعِ متین اس مسئلہ میں کہ جو شخص حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا پر زِنا کی تہمت لگائے اس شخص کےبارے میں کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْوَهَّابِ اَللّٰهُمَّ هِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

جو شخص حضرت مریم رَضِیَ اللہُ عَنۡہَا پر زنا کی تہمت لگائے وہ شخص یقینی قطعی کافِر ومُرتَد ہے کہ ایسا اِعتقاد رکھنا صریح قرآنی آیات کے خِلاف ہے۔ اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی قرآنِ مجید میں حضرت مریم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَاکی پاک دامَنی کو بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے:

وَ مَرْیَمَ ابْنَتَ عِمْرٰنَ الَّتِیْۤ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِیْهِ مِنْ رُّوْحِنَا وَ صَدَّقَتْ بِكَلِمٰتِ رَبِّهَا وَ كُتُبِهٖ وَ كَانَتْ مِنَ الْقٰنِتِیْنَ۠ (۱۲)   (پ٢٨، التحريم:١٢)

 ترجمۂ کنزالایمان:اور عمران کی بیٹی مریم جس نے اپنی پارسائی کی حِفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی طرف کی روح پھونکی اور اس نے اپنے ربّ کی باتوں اور اس کی كتابوں کی تصدیق کی اور فرمانبرداروں میں ہوئی۔

یونہی اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی نے قرآنِ مجید میں ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:

قَالَتْ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ لَمْ یَمْسَسْنِیْ بَشَرٌ وَّ لَمْ اَكُ بَغِیًّا (۲۰)   (پ١٦، مريم:٢٠)

 ترجمۂ کنزالایمان:بولی میرے لڑکا کہاں سے ہو گا مجھے تو نہ کسی آدمی نے ہاتھ لگایا نہ میں بدکار ہوں۔

اور ایسا اعتقاد رکھنے والے کے بارے میں اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے:

بَلْ طَبَعَ اللّٰهُ عَلَیْهَا بِكُفْرِهِمْ فَلَا یُؤْمِنُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا۪ (۱۵۵)  (پ٦، النساء:١٥٥)

ترجمۂ کنزالایمان:بلکہ اللہ$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن