30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کون کب اور کس جگہ مرے گا؟
جنگِ بدر کے موقع پر حُضُور نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے چند جاں نثاروں کے ساتھ رات میں میدانِ جنگ کا مُعَاینہ فرمایا، اس وَقْت دستِ انور میں ایک چھڑی تھی۔ آپ اس چھڑی سے زمین پر لکیر بناتے ہوئے فرما رہے تھے کہ فلاں کافِر کے قتل ہونے کی جگہ ہے اور کل یہاں فلاں کافِر کی لاش پڑی ہوئی ملے گی۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ آپ نے جس جگہ جس کافِر کی قتل گاہ بتائی تھی اس کافِر کی لاش ٹھیک اسی جگہ پائی گئی ان میں سے کسی ایک نے لکیر سے بال برابر بھی تَجَاوُز نہیں کیا۔
(مسلم، كتاب الجهاد والسير، باب غزوة بدر، حديث:١٧٧٩، ص٧٠٨ وشرح الزرقانى على المواهب، باب غزوة بدر، ٢/٢٦٩)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع