30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مَعْمُور بیان نے مجھے خوابِ غفلت سے جھنجھوڑ کر جگادیا، رہی سہی کسر رِقَّت انگیز اجتماعی دُعا نے پوری کر دی، میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔مجھے گناہوں بھری زندگی بسر کرنے پر نَدَامت ہونے لگی، میں نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں سچے دل سے توبہ کی اور راہِ راست پر آگئی، دفتر میں مُلَازَمت کو بھی خیر آباد کہہ دیا۔ربّ عَزَّ وَجَلَّ کا کروڑ ہا کروڑ شکر کہ اس نے مجھے گناہوں کی دلدل سے نکلنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا سہارا عطا کر دیا۔ ( 1 )
بندے پر لازم چار۴ چیزیں
بندے پر چار چیزیں لازِم ہیں:
...عِلْم...عمل...اخلاص...خوف...
سب سے پہلے راستے کا عِلْم حاصِل کرے ورنہ اندھا ہی رہے گا، پھر عِلْم پر عمل کرے ورنہ حجاب میں رہے گا، پھر عمل میں اخلاص لائے ورنہ نقصان اٹھائے گا، پھر امان نصیب ہونے تک ہمیشہ ڈرتا اور آفات سے بچتا رہے ورنہ دھوکے میں پڑا رہ جائے گا۔ (مختصر منہاج العابدین، حمد وشکر کا بیان، ص۲۶۷)
[1] معذور بچی مبلغہ کیسے بنی، ص۹.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع