دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Bibi Maryam | فیضانِ بی بی مریم

حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کی تاریخِ وِصَال

book_icon
فیضانِ بی بی مریم
            

حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کی تاریخِ وِصَال

حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے آسمان پر تشریف لے جانے کے بعد مزید چھ ۶ سال تک حضرت مریَم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا بقیدِ حیات رہیں اور پھر آخرت کی طرف کوچ فرما گئیں۔ وِصَال فرمانے کے وَقْت آپ کی عمر مُبَارک 52 سال تھی اور اس وقت سِکنْدر ذُوالقرنین کو بابل فتح کیے اندازاً 104 برس کا عرصہ ہو چکا تھا۔ ان تاریخوں کا بیان تفسیر ِخازِن میں اس طرح کیا گیا ہے: حضرت مریَم 13 سال کی عمر میں حامِلہ ہوئیں اور بیت المقدس میں بیتِ لحم کے عِلاقے میں ایک جنگل میں کھجور کے دَرَخْت کے نیچے جو پہلے خشک تھا آپ کے ہاتھ لگنے سے سرسبز اور پھل والا ہو گیا، حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پیدا ہوئے۔ آپ کی پیدائش سِکنْدر کے فتحِ بابل کے 65 سال بعد ہوئی اور 30 سال کی عمر میں آپ پر وحی آئی اور 33 سال کی عمر میں رمضان المبارک کی 27ویں شب یعنی شبِ قدر میں آپ آسمان پر تشریف لے گئے۔ آپ کی والِدہ ماجِدہ آپ کے بعد چھ۶ سال زندہ رہیں ( 1 ) اس حِساب سے حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کی عمر مُبَارک 52 سال ہوئی۔ صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد پیاری پیاری اسلامی بہنو! نیکیاں کرنے اور نیک بننے کا ذہن پانے کے لیے آئیے! تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مہکے مہکے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ! اس پیارے مَدَنی ماحول کی برکت سے لاکھوں لاکھ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی زندگیوں میں مَدَنی اِنْقِلاب برپا ہوا ہے اور وہ گناہوں بھری زندگی سے چھٹکارا پا کر نیکیوں کی راہ پر چل پڑے ہیں۔ آپ کی ترغیب کے
[1] خازن، پ٣، آلِ عمران، تحت الآية: ٥٤، ١ / ٢٥١، ملتقطًا.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن