30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کا بھی عِلْم تھا کہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ان کی شریعت کو مَنْسُوخ فرمائیں گے لہٰذا جب حضرتِ عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے کھلم کھلا دَعْوَت وتبلیغ کا آغاز فرمایا تو یہ بات ان پر بہت گِراں گزری اور انہوں نے آپ کو تکالیف پہنچانی شروع کر دیں حتّی کہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو شہید کرنے کی راہ تلاش کرنے لگے۔ ( 1 )
آسمان کی طرف اُٹھایا جانا
ظالموں نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی والِدہ ماجِدہ طیِّبہ طاہِرہ صِدِّیقہ عفیفہ حضرت سیِّدتُنا مریَم بَتُول رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا کے دامَنِ پاک پر تہمت لگانے لگے جن کی طہارت وپاک دامَنی کی کھلی نِشانیاں اس سے پہلے وہ دیکھ اور یقین کر چکے تھے آخرکار انہوں نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو پھانسی دے کر شہید کرنے کا مَنْصُوبہ بنا لیا لیکن اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو ان کے اس ناپاک مَنْصُوبے سے مَحْفوظ رکھا اور آپ کو آسمان پر اُٹھا لیا چنانچہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اب بھی اپنی اسی حیاتِ حقیقی دُنْیَوی کے ساتھ آسمان پر تشریف فرما ہیں، اب قیامت کے قریب ہی زمین پر اتریں گے اور چالیس سال قیام فرما کر وفات پائیں گے۔ چنانچہ بہارِ شریعت میں اس بارے میں مذکور ہے: (قیامت کے قریب جب حضرت سیِّدنا عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام زمین پر تشریف لائیں گے تو یہاں) چالیس برس تک اِقَامَت فرمائیں گے، نِکاح کریں گے، اولاد بھی ہو گی، بعدِ وفات روضۂ انور (یعنی دُنیا سے ظاہِری پردہ فرمانے کے بعد سیِّد المرسلین، خاتم النبیین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم کے روضۂ مبارکہ) میں دَفْن ہوں گے۔ ( 2 )
[1] خازن،پ٣، آلِ عمران، تحت الآية: ٥٢، ١ / ٢٤٩.
[2] بہارِ شریعت، حصہ اوّل،معاد و حشر کا بیان،۱ / ۱۲۳.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع