30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باب چہارم:
وِصَالِ باكمال اور ديگر احوال
حضرت سیِّدَتُنا مریَم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا نے ایک اندازے کے مُطَابِق 52 برس اس دارِفانی میں بسر کیے اور پھر دارِ بقا یعنی آخرت کی طرف کوچ کیا۔ جب آپ 43 برس کی عمر میں تھیں تب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا کے فرزند حضرت سیِّدنا عیسیٰ رُوْحُ الله وَکَلِمَةُ الله عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیۡہِ الصَّلَاۃُ وَ السَّلَامُ پر وحی نازِل ہوئی اور انہوں نے دَعْوَت وتبلیغ کا سلسلہ شروع فرمایا۔
حضرت عیسٰی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دَعْوَت وتبلیغ
آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام صاحبِ شریعت نبی تھے یعنی آپ کو نئی شریعت دے کر بھیجا گیا تھا جس میں پہلی شریعت کے بعض احکام مَنْسُوخ اور تبدیل بھی ہوئے۔ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے لوگوں کو اس پر عمل کی دعوت دینی شروع فرمائی اور کئی معجزات بھی ظاہِر فرمائےمثلاً مُردوں کو زندہ کیا، کوڑھ کے مریضوں کو شِفا بخشی، پیدائشی نابیناؤں کو بینا کیا اور مٹی سے پرندہ کی مُوْرت بنا کر اسے حکم دیا تو صحیح وسالم پرندہ ہو کر اڑنے لگا۔ یہ تمام معجزات آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے سچے اور حق پر ہونے کی کھلی نِشانیاں تھیں لیکن اس کے باوُجود بہت کم لوگ ایمان لائے جبکہ اکثریَّت نے اس کو دیکھنے سے آنکھیں بند کر لیں اور مُقَابَلے سے عاجِز ہو کر مُخَالفت پر اُتر آئے اور اَذیَّت پہنچانے لگے۔ تفسیرِ خازِن میں ہے: اِنَّ الْيَهُوْدَ كَانُوْا عَارِفِیْنَ بِاَنَّہُ الْمَسِیْحُ الْمُبَشَّرُ بِهٖ فِیْ التَّوْرَاةِ وَاَنَّهٗ يُنْسِخُ دِيْنَهُمْ فَلَمَّا اَظْهَرَ عِيْسَى الدَّعْوَةَ اِشْتَدَّ ذٰلِكَ عَلَيْهِمْ فَاَخَذُوْا فِیْ اَذَاهُ وَطَلَبُوْا قَتْلَهٗ یعنی یہودی آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو پہچانتے تھے کہ آپ ہی وہ نبی ہیں جن کا لقب مسیح ہے اور آپ کی آمد کی خوش خبری تورات میں دی گئی ہے نیز انہیں اس بات
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع