30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وَ اسْجُدِیْ وَ ارْكَعِیْ مَعَ الرّٰكِعِیْنَ (۴۳) (پ٣، آل عمران:٤٢، ٤٣)
ادب سے کھڑی ہو اور اس کے ليے سجدہ کر اور رُکوع والوں کے ساتھ رُکوع کر۔
رِوَایَت میں ہے کہ اس حکم کے بعد آپ رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا اتنا لمبا قِیام فرماتیں کہ قدم مُبَارک پر ورم آ جاتا اور پھٹ کر خون جاری ہو جاتا تھا۔ ( 1 )
روزہ داری
نماز کے عِلاوہ روزوں کی کثرت بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا سے منقول ہے۔ چنانچہ حضرت سیِّدنا عبد الله بن عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا اس کا بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا (ہر تین۳ میں سے) دو ۲ دن روزہ رکھا کرتی تھیں۔ ( 2 ) اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بےحِساب مغفرت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تین ہلاک کرنے والی چیزیں
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : تین چیزیں ہلاک کرنے والی ہیں: بخل جس کی اطاعت کی جائے، خواہش نفس جس کی پیروی کی جائے اور انسان کا خود کو اچھا جاننا۔ (شعب الايمان، باب فى الخوف من الله، ١/٤٧١، حديث:٧٤٥)
[1] تفسیر ِنعیمی،پ۳، آلِ عِمران، تحت الآیہ:۴۳، ۳ / ۴۰۵۔
[2] كنز العمال، كتاب الصوم، قسم الافعال، الايام البيض، ٨ / ٣٠٤، الحديث: ٢٤٦٢٤.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع