30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سےیہ لازِم نہیں آتا کہ حضرتِ آسیہ و مریَم ( رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہِمَا ) جنابِ فاطمہ زہرا، خدیجہ اور عائشہ صِدِّیقہ ( رَضِیَ للہُ تَعَالیٰ عَنۡہُنَّ ) سے افضل ہوں۔یہ بیبیاں حضرتِ آسیہ و مریَم ( رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہِمَا ) سے افضل ہیں۔ ( 1 )
حُضُورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم سے شَرَفِ زوجیت
حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کی ایک بہت بڑی فضیلت یہ ہے کہ آپ جنّت میں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم کی زوجہ ہوں گی۔ چنانچہ مروی ہے کہ جب حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا مرضِ وفات میں مبتلا تھیں تو سرکارِ عالی وقار، مَحْبوبِ ربّ غفّار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم آپ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اے خدیجہ! تمہیں اس حالت میں دیکھنا مجھے گراں گزرتا ہے لیکن اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس گراں گزرنے میں کثیر بھلائی رکھی ہے۔تمہیں معلوم ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نےجنّت میں میرا نِکاح تمہارے ساتھ، مریَم بنتِ عِمران، حضرتِ موسیٰ عَلَیۡہِ السَّلَامُ کی بہن کلثم اور فرعون کی بیوی آسیہ کےساتھ فرمایا ہے۔ ( 2 )
شیطان کے چھونے سے محفوظ
حضرت سیِّدنا ابوہُرَیرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوَایَت ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم کو فرماتے ہوئے سنا: جب بھی کوئی آدمی پیدا ہوتا ہے تو شیطان اس کو چُھوتا ہے اور شیطان کے چُھونے کی وجہ سے ہی وہ چیختا چِلَّاتا ہے سِوائے مریَم اور ان کے صاحبزادے (حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ) کے (یعنی یہ دونوں حضرات
[1] مرآۃ المناجیح، نبیوں کا ذکر، پہلی فصل، ۷ / ۵۹۵.
[2] معجم كبير، ذكر تزويج رسول الله صلی الله عليه و سلم خديجة الخ، ٩ / ٣٩٣، الحديث: ١٨٥٣١.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع