30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۴) ... آسیہ ( رَضِیَ للہُ تَعَالٰی عَنۡہُنَّ ) ۔ ( 1 )
تمام جہانوں کی افضل عورتیں (۱) ...خدیجہ بنتِ خُوَیْلِد (۲) ...فاطمہ بنتِ مُحَمَّد (۳) ...مریَم بنتِ عِمران (۴) ...اور فرعون کی بیوی آسیہ بنتِ مُزَاحِم ( رَضِیَ للہُ تَعَالٰی عَنۡہُنَّ ) ہیں۔ ( 2 )
مَردوں میں تو بہت کامِل ہوئے، عورَتوں میں مریَم بنتِ عِمران اور فرعون کی بیوی آسیہ ( رَضِیَ للہُ تَعَالٰی عَنۡہُنَّ ) کے عِلاوہ کوئی کامِلہ نہ ہوئی۔ ( 3 )
عورَتوں کا مرتبۂ کمال: ذِکْر کی گئی آخری رِوَایَت میں عورتوں کے کامِل ہونے کا بیان ہے، مِرْاٰةُ الْمنَاجِیْح میں اس کی وضاحت یہ لکھی ہے کہ یہاں کمال سے مراد نبوّت و رِسالت نہیں کیونکہ یہ کمال تو صرف انسان مَردوں کو ہی ملا ہے کوئی عورت اور کوئی غیر انسان نبی نہیں ہوئے بلکہ (اس سے ) مُراد وِلایتِ کامِلہ، قطبیت، غوثیت وغیرہ ہے اور ربّ تعالیٰ سے قربِ خاص، کہ یہ صِفَات مَردوں کو زیادہ ، عورَتوں کو کم ملے۔ نبوّت کے مُتَعَلِّق ربّ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ (پ١٣، يوسف، ١٠٩)
( ترجمۂ کنز الایمان: اور ہم نے تم سے پہلے جتنے رسول بھیجے سب مرد ہی تھے جنہیں ہم وحی کرتے۔ )
نبوّت کے فرائض عورت اَنْجام نہیں دے سکتی، پردہ میں رہ کر عام تبلیغ نہیں ہو سکتی۔ یہ بھی خیال رہے کہ یہاں نِسَاء (عورتوں) سے مراد اُس زمانہ کی عورتیں ہیں لہٰذااس
[1] كنز العمال، كتاب الفضائل، الفصل الثالث فی جامع مناقب النساء، ١٢ / ٦٥، الحديث: ٣٤٤٠١.
[2] المستدرك، كتاب تواريخ المتقدمين الخ، ذكر افضل نساء العالمين، ٣ / ٤٨٩، الحديث: ٤٢١٦.
[3] بخارى، كتاب احاديث الانبياء، باب قول الله تعالٰى و اذ قالت الملئکة يٰمريم، ص٨٨٢، الحديث: ٣٤٣٣.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع