30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرمائی بلکہ اسے باقی رکھتے ہوئے ان کی اس بات کا ردّ فرمایا کہ ”جو بغیر والِد پیدا ہو وہ بندہ نہیں“ نیز خِلافِ عادت پیدائش ہونے میں حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے مِثال بیان کی۔
1- بغیر والِدپیدا ہونا ” اِبْنُ الله ( اللہ کا بیٹا) “ ہونے کی دلیل نہیں اور نہ اس سے عَبْدِیَّت یعنی بندہ ہونے کی نفی ہوتی ہے کیونکہ حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بغیر ماں باپ خشک مٹی سے پیدا ہوئے اور کوئی انہیں اِبْنُ الله نہیں مانتا۔
2- جب حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا بغیر والِد پیدا ہونا ثابِت ہو چکا تو اس سے آپ کی والِدہ ماجِدہ حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کی براءَت وطہارت بھی مَعْلُوم ہو گئی۔
دیگر مقامات
خیال رہے کہ اوپر ذِکْر کیے گئے ان پانچ ۵ مقامات کے عِلاوہ بھی قرآنِ کریم میں مُتَعَدَّد ایسے مقامات ہیں جہاں سے حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کی طہارت وپاک دامَنی کا پتا چلتا ہے مثلاً پارہ تین۳، سورۂ آلِ عِمْران کی آیت نمبر 42 جس میں ذکر ہے کہ فرشتوں نے حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کے پاس آ کر یہ کہا:
یٰمَرْیَمُ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰىكِ وَ طَهَّرَكِ (پ٣، آل ِعمران:٤٢)
ترجمۂ کنزالایمان: اے مریَم! بے شک اللہ نے تجھے چُن لیا اور خوب ستھرا کیا۔
اسی طرح سورۂ آل عِمْران کی ہی وہ آیات، نیز سورۂ مَریَم کی آیات جن میں فرشتوں کے حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کو فرزند کی بِشارت سنانے اور اس پر حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کے تعجب ظاہِر کرنے کا ذِکْر ہے۔ نیز حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی پیدائش کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع