30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بَتُول مریَم کی طرف اِلْقا کئے گئے۔ وہ لوگ غصّے میں ہو گئے اور کہنے لگے کہ کیا آپ نے کوئی ایسا بندہ بھی دیکھا ہے جو بغیر باپ پیدا ہو؟ عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا اس طرح پیدا ہونا ان کے اِبْنُ الله ( اللہ کا بیٹا) ہونے کی دلیل ہے۔ ( 1 ) اسی وَقْت جبریل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام یہ آیت لے کر آئے:
اِنَّ مَثَلَ عِیْسٰى عِنْدَ اللّٰهِ كَمَثَلِ اٰدَمَؕ-خَلَقَهٗ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ (۵۹) (پ٣، آلِ عمران:٥٩)
ترجمۂ کنزالایمان: عیسیٰ کی کہاوت اللہ کے نزدیک آدم کی طرح ہے اسے مٹی سے بنایا پھر فرمایا ہو جا وہ فوراً ہو جاتا ہے۔
اس آیت میں حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بغیر والِد پیدا ہونے کی تردید نہ فرمائی گئی بلکہ ان لوگوں کی دلیل کا ردّ کیا گیا ہے جو بغیر والِد پیدا ہونے کی وجہ سے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو مَعَاذَ الله ” اِبْنُ الله ( اللہ کا بیٹا) “ کہتے ہیں۔ حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ساتھ مثال بیان کر کے یہاں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ جب یہ لوگ حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو خدا کا بیٹا نہیں مانتے خدا کا بندہ کہتے ہیں حالانکہ وہ بغیر ماں باپ خشک مٹی سے پیدا کیے گئے اور ان کی پیدائش حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی پیدائش سے زیادہ عجیب تر ہے تو پھر حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو عبد الله یعنی خدا کا بندہ ماننے میں کیا رُکاوٹ ہے۔ اس سے چند مسئلے مَعْلُوم ہوئے:
حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بغیر والِد محض ربّ تعالیٰ کی قدرت سے پیدا ہوئے کیونکہ قرآنِ کریم نے ان نجرانیوں کے اعتراض کے موقع پر اس بات کی تردید نہیں
[1] تفسیرِ نعیمی، پ۳، آلِ عِمران، تحت الآیہ:۵۹، ۳ / ۴۷۳۔اسباب نزول القرآن للواحدى، آلِ عمران، تحت الآية: ٥٩، ص١٠٦.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع