30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ان خوش نصیبوں کی فَہْرِسْت میں شامِل ہوئیں جو اپنے ربّ عَزَّ وَجَلَّ کے فرمانبردار ہیں۔
پاک دامَنی کی فضیلت پر دو۲ فرامین مصطفٰی
ان دو۲ آیات سے جہاں حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کے تہمت سے بَری اور پاک دامَن ہونا ثابِت ہوتا ہے وہیں یہ بھی مَعْلُوم ہوا کہ عفت وآبرو کی حِفَاظت کرنا بہترین وَصْف ہے کہ قرآنِ کریم میں حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کا خاص اس وَصْف کے ساتھ ذِکْر کر کے حضرت عیسیٰ رُوْحُ الله عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ایسا عظیم فرزند عطا ہونے کا ذِکْر کیا گیا ہے۔ پاک دامَنی کی فضیلت پر حُضُور سرورِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم کا فرمان ذیشان ہے: عورت جب اپنی پانچ ۵ نمازیں پڑھے، اپنے ماہِ رَمَضَان کا روزہ رکھے، اپنی پارسائی کی حِفَاظت کرے اور اپنے شوہر کی اِطاعت کرے تو جنّت کے جس دروازہ سے چاہے داخِل ہو جائے۔ ( 1 ) اور یہ بھی فرمایا: جو عورت اپنے ربّ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرے، اپنی پارسائی کی حِفَاظت کرے اور اپنے شوہر کی اِطاعت کرے تو اس کے لئے جنّت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جائیں گے اور اس سے کہا جائے گا کہ تم جس دروازے سے چاہو جنّت میں داخِل ہو جاؤ۔ ( 2 )
پانچویں آیت
ایک دفعہ نجران سے آیا ہوا ایک وَفْد حُضُور سروَرِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم کی خدمتِ بابرکت میں حاضِر ہوا اور ان کے سردار عاقب اور عبد المسیح نے حُضُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم کی خدمت ِاقدس میں عرض کیا کہ کیا آپ فرماتے ہیں کہ عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اللہ کے بندے ہیں؟ فرمایا: ہاں! اس کے بندے، اس کے رسول اور اس کا کلمہ ہیں جو کنواری
[1] حلية الاولياء، باب ذكر طوائف من النساك و العباد، الربيع بن صبيح، ٦ / ٣٣٦، الحديث: ٨٨٣٠.
[2] معجم الاوسط، باب العين، من اسمه عبد الرحمٰن، ٣ / ٣١٩، الحديث: ٤٧١٥.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع