دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Bibi Maryam | فیضانِ بی بی مریم

book_icon
فیضانِ بی بی مریم
            
وَ الَّتِیْۤ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِیْهَا مِنْ رُّوْحِنَا وَ جَعَلْنٰهَا وَ ابْنَهَاۤ اٰیَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ (۹۱)١٧، الانبياء:٩١) ترجمۂ کنزالایمان: اور اس عورت کو جس نے اپنی پارسائی (پر) نِگاہ رکھی تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونکی اور اسے اور اس کے بیٹے کو سارے جہاں کے لیے نِشانی بنایا۔ اس آیت میں حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کی عفت وپاک دامَنی کا وَصْف بہت خوب صورت انداز میں بیان ہوا ہے اور ساتھ ہی اس کے نتیجے کا ذِکْر بھی ہے کہ حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا نے مکمل طور پر اپنی پارسائی کی حِفَاظت کی کہ کسی طرح کوئی بشر ان کی پارسائی کو چُھو نہ سکا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ان میں اپنی خاص رُوح پھونکی اور ان کے پیٹ میں حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو پیدا کیا اور انہیں اور ان کے بیٹے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو سارے جہان والوں کے لیے اپنی قدرت کے کمال کی نِشانی بنا دیا۔ ( 1 ) تقریباً اسی مضمون کی ایک دوسری آیت پارہ 28، سورۂ تَحْرِیْم میں بھی موجود ہے۔ چنانچہ فرمایا جاتا ہے: وَ مَرْیَمَ ابْنَتَ عِمْرٰنَ الَّتِیْۤ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِیْهِ مِنْ رُّوْحِنَا وَ صَدَّقَتْ بِكَلِمٰتِ رَبِّهَا وَ كُتُبِهٖ وَ كَانَتْ مِنَ الْقٰنِتِیْنَ۠ (۱۲) ٢٨، التحريم:١٢) ترجمۂ کنزالایمان: اور عِمران کی بیٹی مریَم جس نے اپنی پارسائی کی حِفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی طرف کی روح پھونکی اور اس نے اپنے ربّ کی باتوں اور اس کی کِتابوں کی تصدیق کی اور فرمانبرداروں میں ہوئی۔ یہاں بھی واضح لفظوں میں حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کے پارسا اور پاک دامَن ہونے کا بیان ہے۔ نیز آپ رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کے چند اَوْصَاف بھی ذِکْر کیے گئے ہیں کہ آپ نے اپنے ربّ عَزَّ وَجَلَّ کے تمام اِرشادات اور تمام نازِل شُدہ آسمانی کِتابوں کی تصدیق کی اور
[1] صراط الجنان، پ۱۷، الانبیاء، تحت الآیہ: ۹۱، ۶ / ۳۷۰، بتغیر قلیل۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن