دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Bibi Maryam | فیضانِ بی بی مریم

دوسری آیت

book_icon
فیضانِ بی بی مریم
            

دوسری آیت

پارہ چھ۶، سورهٔ مائدہ میں ہے: مَا الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ اِلَّا رَسُوْلٌۚ-قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُؕ-وَ اُمُّهٗ صِدِّیْقَةٌؕ-كَانَا یَاْكُلٰنِ الطَّعَامَؕ- ٦، المائده:٧٥) ترجمۂ کنزالایمان: مسیح اِبنِ مریَم نہیں مگر ایک رسول اس سے پہلے بہت رسول ہو گزرے اور اس کی ماں صِدِّیقہ ہے دونوں کھانا کھاتے تھے۔ یہاں حضرت سیِّدنا عیسیٰ رُوْحُ الله عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی والِدہ ماجِدہ حضرت سیِّدَتُنا مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا سے اُلُوہیت کی نفی کی گئی ہے۔ نیز حضرت مریَم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا پر یہود کی تہمت کا ردّ بھی کیا گیا ہے۔ مفسرِ شہیر، حکیم الامَّت حضرت علّامہ مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی اِن دونوں باتوں کا بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ان جناب کے مُتَعَلِّق تین۳ قوموں کے تین۳ عقیدے تھے جن سب کی ایک لفظ ”صِدِّیقہ“ سے تردید ہو گئی۔ یہود انہیں بدکاری کا اِلزام لگاتے تھے ان کی بھی تردید ہو گئی کہ وہ جناب کام، کلام، اقوال، اَعْمَال، احوال کی سچی ہیں۔ عیسائی انہیں خدا کی بیوی یا تیسرا خدا مانتے ہیں ان کی بھی تردید ہو گئی کہ وہ خدا نہیں بلکہ ”صِدِّیقہ“ ہیں۔ صِدِّیقیت بندے کی صفت ہے نہ کہ خدا تعالیٰ کی، بعض بےوقوف انہیں نبی مانتے ہیں (ان کی بھی تردید ہو گئی کہ) وہ نبی نہیں بلکہ زُمرۂ صِدِّیقین میں سے ہیں۔ صِدِّیقیت نبوّت کے بعد ہے۔ نبی صرف مرد ہوتے ہیں عورَتیں نہیں ہوتیں۔ ( 1 )

تیسری اور چوتھی آیت

پارہ 17، سورۂ اَنْبِیاء میں ہے:
[1] تفسیر ِنعیمی،پ۶، المائدہ، تحت الآیہ:۷۵، ۶ / ۶۰۶، ملتقطًا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن