دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Bibi Maryam | فیضانِ بی بی مریم

book_icon
فیضانِ بی بی مریم
            
1- حضرتِ سیِّدُنا حُذَیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ سے مروی ہے، نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم کا فرمان ِ عبرت نِشان ہے: اِنَّ قَذْفَ الْمُحْصَنَۃِ یَھْدِمُ عَمَلَ مِائَۃِ سَنَۃٍ یعنی کسی پاک دامَن عورت پر زِناکی تہمت لگانا سو سال کی نیکیاں برباد کر دیتا ہے۔ ( 1 ) 2- حضرتِ سیِّدنا عکرمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عَنۡہُ فرماتے ہیں:ایک عورت نے اپنی باندی کو زانیہ کہا، (اس پر) حضرتِ سیِّدنا عَبد الله بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عَنۡہُمَا نے فرمایا : تُو نے زِناکرتے دیکھاہے؟اُس نے عرض کی: نہیں ۔ فرمایا: وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ لَتُجْلَدَنَّ لَھَا یَوْمَ الْقِیَامَۃَ ثَمَانِیْنَ یعنی اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے قیامت کے روز اس کی وجہ سے تجھے 80 کوڑے مارے جائیں گے ۔ ( 2 ) 3- حضرت عَمرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ سے رِوایت ہے، نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم نے اِرْشاد فرمایا: جس مرد یا عورت نے اپنی لونڈی کو ’’اے زانِیہ‘‘ کہا جبکہ اس کے زِنا سے آگاہ نہ ہو تو قیامت کے دن وہ لونڈی اسے کوڑے لگائے گی، کیونکہ دُنیا میں ان کے لئے کوئی حَد نہیں۔ ( 3 ) 4- جنابِ رِسالت مآب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم نے خواب میں دیکھے ہوئے کئی مَنَاظِر کا بیان فرما کر یہ بھی فرمایا کہ کچھ لوگوں کو زبانوں سے لٹکایا گیا تھا۔میں نے جبرائیل ( عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ) سے اُن کے بارے میں پوچھا تو اُنہوں نے بتایا کہ یہ لوگوں پر بِلاوجہ اِلزامِ گُناہ لگانے والے ہیں۔ ( 4 )
[1] معجم الكبير، باب الحاء، و من مسند حذيفه رَضِىَ الله تَعَالٰى عَنْهُ، ٢ / ٢٨٣، الحديث: ٢٩٥٢. [2] مصنف عبد الرزاق، كتاب العقول، باب قذف الرجل مملوكه، ٩ / ٣٢٠، الحديث: ١٨٢٩١. [3] المستدرك، كتاب الحدود، ذكر حد القذف، ٥ / ٥٢٨، الحديث: ٨١٧١. [4] شرح الصدور، باب ما ينجی من عذاب القبر، ص١٣٢.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن