30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے۔اس سے پچھلی آیت میں ان کے چار ۴جرائم کا ذِکْر تھا: اوّل یہ کہ انہوں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ سے کیا ہوا عہد توڑا، دُوُم: انبیائے کِرَام عَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَ السَّلامُ کی صَداقت پر دلالت کرنے والی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نِشانیوں کا انکار کیا، سِوُم: انبیائے کِرَام عَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَ السَّلامُ کو شہید کیا، چہارُم: سروَرِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم سے یہ کہا کہ ہمارے دِلوں پر غِلاف چڑھے ہوئے ہیں لہٰذا آپ کی دعوت ہم پر کچھ اثر نہ کرے گی، اور اب اس آیت میں ان کے پانچویں اور چھٹے جُرم کا ذِکْر ہو رہا ہے، پانچواں جُرم یہ کہ اُنہوں نے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ساتھ کفر کیا، ان پر ایمان لانے اور انہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا نبی تسلیم کرنے سے انکاری ہوئے اور چھٹا یہ کہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی والِدہ ماجِدہ طَیِّبہ طاہِرہ صِدِّیقہ عفیفہ حضرت مریَم بَتُول رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا پر تہمت لگائی، بہتان باندھا اور ان کے دامَنِ پاک کو تہمت کے داغ سے داغ دار کرنے کی ناپاک جَسارت کی۔ اس آیت میں ان کے اس ناپاک قول کو ”بہتانِ عظیم“ کہہ کر حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کی طہارت اور پاک دامَنی ثابِت فرمائی گئی ہے اور بہتان لگانے والوں کو غضبِ الٰہی کا سزاوار (حق دار) قرار دیا گیا ہے۔
تہمت بدترین گناہ ہے
یہاں سے یہ مَدَنی پھول بھی حاصِل ہوا کہ تہمت لگانا بدترین گناہ ہے خاص طور پر اس وَقْت کہ جسے تہمت لگائی جا رہی ہے وہ کسی خاص عظمت کا مالِک ہو، دیکھئے! ربّ تَبَارَک وَتَعَالٰی نے حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا پر تہمت لگانے کو اپنے پاک کلام میں ”بہتانِ عظیم“ فرمایا اور ان تہمت لگانے والوں پر لعنت فرمائی۔ اس سے ان لوگوں کو عبرت حاصِل کرنی چاہئے جو بات بات پر اور بلاتحقیق وتفتیش ایک دوسرے کے خِلاف تہمتیں تَراشتے اور عزّتیں پامال کرتے ہیں۔ عبرت کے لیے تہمت کے عذاب پر مشتمل چند رِوَایات پیش کی جاتی ہیں۔ چنانچہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع