30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی طاقت) عطا فرمائی اور بہت فضیلتوں سے نوازا۔
(۲) ...پاکی، کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں جسمانی، قلبی اور رُوحانی گندگیوں سے دُور رکھا، گناہ اور کفر کی نجاست سے بچایا اور ان کا قَلْب مُنَوَّر فرمایا۔
(۳) ...جوانی کا چُناؤ، کہ جب آپ بُلُوغت کی عمر کو پہنچیں تو اللہ تَبَارَک وَتَعَالیٰ نے اُس زمانے کی ساری عورتوں سے انہیں بعض خُصُوصِیات کے ساتھ چُن لیا کہ انہیں بغیر شوہر بیٹا عطا فرمایا، یہود کی تہمت کو ان سے دُور فرمایا اور انہیں اور ان کے مُبَارَک فرزند کو اپنی قدرت کا نِشان بنایا۔ ( 1 )
عفت وپاک دامَنی
قرآنِ کریم نے جس حُسن وخوبی کے ساتھ حضرت سیِّدَتُنا مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کی عفت وپاک دامَنی کا بیان فرمایا ہے اپنی مِثال آپ ہے، اس لارَیب کِتاب میں ایسے کئی مقامات ہیں جہاں سے حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کے پارسا اور پاک دامَن ہونے اور تہمت سے بَری ہونے کا پتا چلتا ہے مثلاً مندرجہ ذیل آیات دیکھئے:
پہلی آیت
پارہ چھ۶، سورۂ نِسَاء میں ہے:
وَّ بِكُفْرِهِمْ وَ قَوْلِهِمْ عَلٰى مَرْیَمَ بُهْتَانًا عَظِیْمًاۙ (۱۵۶) (پ٦، النساء:١٥٦)
ترجمۂ کنزالایمان: اور (ان پر لعنت کی) اس لیے کہ انہوں نے کفر کیا اور مریَم پر بڑا بہتان اُٹھایا (باندھا) ۔
یہاں یَہُود کے جرائم اور ان جرائم کی وجہ سے ان پر غضبِ الٰہی ہونے کا بیان کیا گیا
[1] تفسیر نعیمی، پ۳، آلِ عِمران، تحت الآیہ:۴۲، ۳ / ۴۰۴، مختصرًا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع