30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۸/ اٰیَة (نِشانی) وَ جَعَلْنٰهَا وَ ابْنَهَاۤ اٰیَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ (۹۱) (پ ١٧، الانبياء:٩١)
ترجمۂ کنزالایمان : اور اسے اور اس کے بیٹے کو سارے جہاں کے لیے نِشانی بنایا۔
۹/۱۰/ اُمّ (ماں) صِدِّیْقَہ (تصدیق کرنے والی) وَ اُمُّهٗ صِدِّیْقَةٌؕ- (پ٦، المائدة:٧٥)
ترجمۂ کنزالایمان : اور اس کی ماں صِدِّیقہ ہے۔
۱۱/ وَالِدَہ (ماں) وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ٘- (پ ١٦، مريم:٣٢)
ترجمۂ کنزالایمان : اور اپنی ماں سے اچھا سُلُوک کرنے والا۔
۱۲/ بِنْتِ عِمْرَان (عمران کی بیٹی) وَ مَرْیَمَ ابْنَتَ عِمْرٰنَ الَّتِیْۤ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا (پ ٢٨، التحريم:١٢)
ترجمۂ کنزالایمان : اور عِمران کی بیٹی مریَم جس نے اپنی پارسائی کی حِفَاظت کی۔
ایک آیت میں مذ کور حضرت مریم کی تین فضیلتیں
سورۂ آلِ عِمْرَان میں ارشاد ہے:
وَ اِذْ قَالَتِ الْمَلٰٓىٕكَةُ یٰمَرْیَمُ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰىكِ وَ طَهَّرَكِ وَ اصْطَفٰىكِ عَلٰى نِسَآءِ الْعٰلَمِیْنَ (۴۲)
(پ٣، آلِ عمران:٤٢)
ترجمۂ کنزالایمان: اور جب فرشتوں نے کہا اے مریَم بے شک اللہ نے تجھے چُن لیا اور خوب ستھرا کیا اور آج سارے جہاں کی عورَتوں سے تجھے پسند کیا۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کی تین۳ فضیلتیں بیان فرمائیں:
(۱) ...بچپن کا چُناؤ، کہ انہیں باوُجود لڑکی ہونے کے خدمتِ بیت المقدس کے لیے قبول فرما لیا، حضرت زَکَرِیَّا عَلَیۡہِ السَّلَامُ کو ان کا کفیل بنایا، بچپن میں ہی انہیں قوتِ گویائی (بولنے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع