30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فضائلِ مریم
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا کی ان ظاہِری وحِسّی کرامات کے عِلاوہ دیگر فضائل ومناقب بھی بہت ہیں، یہاں انہیں دو۲ حِصّوں میں تقسیم کر کے بیان کیا جاتا ہے:
(۱) ...قرآنِ کریم کے تَعَلُّق سے فضائل کا بیان
(۲) ...احادیثِ طَیِّبَہ سے ماخُوذ فضائل کا بیان
(۱) ... قرآنِ کریم کےتعلق سے فضائل کا بیان
پیاری پیاری اسلامی بہنو! حضرت سیِّدَتُنا مریم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا وہ برگزیدہ ہستی ہیں جن کا ذکر اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے پاک کلام قرآن میں فرمایا ہے۔ واضح رہے کہ قرآنِ حکیم میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا کی پیدائش، پرورش ونگہداشت، مُبَارَک فرزند کی وِلادت وغیرہ مختلف اَحْوَال کا ذکر مَوْجُود ہے جن سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا کی فضیلت وبزرگی اور بلند مقام ومرتبے کا اظہار ہوتا ہے نیز اس سے فکرواعمال کی اصلاح کے بہت سارے مدنی پھول بھی حاصل ہوتے ہیں۔ چونکہ آپ کے پیدائش، پرورش اور نگہداشت وغیرہ کے تفصیلی حالات پچھلے ابواب میں بیان ہو چکے ہیں اس لئے یہاں فقط آپ کے چند فضائل اور خُصُوصیات کا بیان کیا جاتا ہے چنانچہ
قرآن میں حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کا نام
حضرت سیِّدَتُنا مریَم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا کا نام مُبَارَک واضح لفظوں میں قرآنِ پاک میں کئی بار آیا ہے اور یہ آپ کے خُصُوصِی فضائل میں سے ایک ہے کیونکہ آپ کے سِوا کسی اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع