دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Bibi Maryam | فیضانِ بی بی مریم

بیٹی کی پیدايش

book_icon
فیضانِ بی بی مریم
            
کے لئے مُحَرَّر (وَقْف) نہ ہوئے ہوں۔ ( 1 ) نیز صرف لڑکوں کو ہی وَقْف کیا جاتا تھا کیونکہ لڑکیاں عورتوں والے مسائل اور زنانہ کمزوریوں اور مَردوں کے ساتھ نہ رِہ سکنے کی وجہ سے اس خدمت کے قابِل نہ سمجھی جاتی تھیں۔ (2) یہی وجہ ہے کہ نذر ماننے کے بعد جب حضرت حَنَّہ رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا نے اپنے شوہر حضرت عِمران رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہِ کو اس بارے میں بتایا تو وہ کہنے لگے: ”افسوس! یہ تم نے کیا کیا، سوچو تو سہی! اگر تمہارے پیٹ میں بجائے لڑکے کے لڑکی ہوئی تَو لڑکی تو اس کام کی صلاحیت نہیں رکھتی (پھر تمہاری نَذْر کیسے پوری ہو گی؟) “ اس سے ان دونوں صاحِبوں کو شدید فِکْر لاحِق ہو گئی، پھر حضرت حَنَّہ رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کے وضعِ حمل سے پہلے ہی حضرت عِمران رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہِ کا انتقال ہو گیا۔ ( 3 ) یہ حضرت حَنَّہ رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کے لیے بہت بڑی آزمایش تھی جس میں یہ صبر واِستقامت کے سہارے پوری اتریں۔

بیٹی کی پیدايش

شب وروز گزرتے رہے پھر ایک دن وہ پُرمَسَرَّت گھڑی بھی آ پہنچی جب حضرت حَنَّہ رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کے ہاں بیٹی کی وِلادت ہوئی، یہ ان کے لیے بڑی خوشی کا موقع تھا مگر چونکہ بیٹے کی امید پر یہ اسے بیت المقدس کی خدمت کے لیے وَقْف کرنے کی نذر مان چکی تھیں اور اب خِلَافِ امید لڑکی پیدا ہوئی تھی جس کے باعِث نذر پوری ہونا بہ ظاہِر ناممکن ہو گیا تھا لہٰذا ایک نعمت وعِبادت سے مَحْرُومی پر اِنہیں افسوس ہوا، پارہ تین۳، سورۂ آلِ عمران ، آیت
[1] تفسیرِ نعیمی، پ۳، آلِ عمران، تحت الآیہ:۳۵، ۳ / ۳۷۱۔تفسير الخازن، پ٣، آلِ عمران، تحت الآية: ٣٥، ١ / ٢٣٩، بتغير. [2] خزائن العرفان، پ۳، آلِ عمران، تحت الآیہ:۳۵، ص۱۱۱، بتغیر۔ [3] تفسير الخازن، پ٣، آلِ عمران، تحت الآية: ٣٥، ١ / ٢٤٠.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن