دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Bibi Maryam | فیضانِ بی بی مریم

book_icon
فیضانِ بی بی مریم
            
سے ہی شروع ہو گیا تھا جیسا کہ پچھلے ابواب میں تفصیل کے ساتھ گزر چکا۔ یہاں ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ اور نمبر شُمار کے ساتھ مختصر طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ چنانچہ 1- آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا کے پاس غیب سے رِزْق آتا تھا جو بےموسمی پھلوں پر مشتمل ہوتا تھا۔ یہ آپ کی بڑی کرامت ہے جو بچپن میں ہی کئی بار ظاہِر ہوئی۔ 2- بچپن میں جبکہ عام بچے اس عمر میں بات کرنے کے قابِل بھی نہیں ہوتے آپ نے نہایت عارِفانہ اور حکیمانہ کلام کیا کہ جب حضرت زَکَرِیَّا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان سے اس غیبی رِزْق کے بارے میں پوچھا کہ یہ تمہارے پاس کہاں سے آتا ہے تو جواب دیا: هُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ (۳۷) ٣، آلِ عمران:٣٧) ترجمۂ کنز الایمان :وہ اللہ کے پاس سے ہے بے شک اللہ جسے چاہے بے گنتی دے۔ 3- آپ نے فرشتوں کے ساتھ کلام کیا، حضرت سیِّدنا جبرائیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ذریعے آپ کو حضرت سیِّدنا عیسیٰ رُوْحُ الله عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی وِلادت کی خوش خبری بھی دی گئی جس کا ذِکْر تفصیل کے ساتھ پیچھے ہو چکا۔ 4- کسی بشر کے چُھوئے بغیر ہی آپ کے فرزند کی وِلادت ہوئی۔ 5- کھجور کا خشک دَرَخْت آپ کے ہاتھ لگانے سے تروتازہ ہو کر پھل دار ہو گیا اور جڑ ہِلانے سے کھجوریں خوشوں سے جُدا ہو کر آپ کے پاس آ گریں۔ 6- اللہ تعالیٰ نے دُودھ پیتے بچے (حضرتِ عیسیٰ رُوْحُ الله عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیۡہِ الصَّلَاۃُ وَ السَّلَامُ ) کی زبانِ اقدس سے آپ کی طہارت وپاک دامَنی کا اِعْلان کروایا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن