دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Bibi Maryam | فیضانِ بی بی مریم

كرامات اور فضائل كا بَيَان

book_icon
فیضانِ بی بی مریم
            

باب سِوُم:

كرامات اور فضائل كا بَيَان

پیاری پیاری اسلامی بہنو! کراماتِ اولیا حق ہیں۔ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت، بانِیِ دَعْوَتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبِلال محمد الیاس عطّار قادِری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: زمانۂ نبوّت سے آج تک کبھی بھی اس مسئلے میں اہلِ حق کے درمیان اِخْتِلاف نہیں ہوا، سبھی کا متفقہ عقیدہ ہے کہ صحابۂ کِرَام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور اولیائے عِظَام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کی کرامتیں حق ہیں اور ہر زمانے میں اللہ والوں کی کرامتوں کا صُدُور وظُہُور ہوتا رہا ہے اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! قیامت تک کبھی بھی اس کا سلسلہ منقطع (مُنْ۔قَ۔طِعْ یعنی ختم) نہیں ہو گا بلکہ ہمیشہ اَوْلِیَاءُ الله رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام سے کرامات صادِر وظاہِر ہوتی رہیں گی۔ ( 1 )

کرامت کسے کہتے ہیں؟

کرامات جمع ہے کرامت کی۔ صَدْرُ الشریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرت علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیۡہِ رَحۡمَۃُ اللہِ الۡقَوِیۡ اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: نبی سے جو بات خِلافِ عادت قبلِ نبوّت ظاہِر ہو اس کو اِرْہَاص کہتے ہیں اور ولی سے جو ایسی بات صادِر ہو اس کو کرامت کہتے ہیں۔ ( 2 )

كراماتِ مریم

حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا مادر زاد (پیدائشی) وَلیّہ تھیں، آپ رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا سے بہت کرامات ظاہِر ہوئیں اور کرامات کایہ سلسلہ آپ کے عہدِ شیر خواری (دودھ پینے کی عُمْر)
[1] کراماتِ فاروقِ اعظم، ص۸۔ [2] بہارِ شریعت،حصہ اول، عقائد متعلقہ نبوت، ۱ / ۵۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن