دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Bibi Maryam | فیضانِ بی بی مریم

حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کی براءَت

book_icon
فیضانِ بی بی مریم
            
میں آ کر لوگوں سے یہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کی معْرِفت کے اتنے اَعْلیٰ مقام پر فائز ہو چکے ہیں کہ اب ہم پر کوئی عِبَادت لازِم نہیں رہی اور ہر حرام وناجائز چیز ہمارے لئے مُبَاح (جائز) ہو چکی ہے۔ جب مخلوق میں اللہ تعالیٰ کی سب سے زیادہ مَعْرِفت رکھنے والی اور سب سے مُقَرَّب ہستیوں یعنی انبیا ورُسُل عَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَ السَّلامُ سے عِبَادات ساقِط نہیں ہوئیں بلکہ پوری کائنات میں اللہ تعالیٰ کے سب سے زیادہ مُقرَّب بندے اور سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی معْرِفت رکھنے والے یعنی ہمارے آقا مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم سے بھی عِبَادات ساقِط نہیں ہوئیں تو آج کل کے جاہِل اور بناوٹی صُوفیا کس منہ سے کہتے ہیں کہ ہم سے عِبَادات ساقِط ہو چکی ہیں۔ ایسے بناوٹی صُوفی شریعت کے نہیں بلکہ شیطان کے پیروکار ہیں اور اس کی دی ہوئی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کے دِین، مذہب اور ایمان پر ڈاکے ڈال رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ایسے شریروں کے شر سے ہمیں مَحْفوظ فرمائے۔ ( 1 )

حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کی براءَت

واضح رہے کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے اس کلام سے وہ تہمت بھی رَفع ہو گئی جو آپ کی والِدَہ ماجِدَہ طَیِّبَہ طاہِرہ عفیفہ حضرت سیِّدَتُنا مریَم بَتُول رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا پر لگائی گئی تھی کیونکہ اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی اس مرتبۂ عظیمہ کے ساتھ جس بندے کو نوازتا ہے بِالیقین (یعنی یقینی طور پر) اُس کی وِلادت اور اُس کی فطرت نِہَایت پاک وطاہِر ہے ( 2 ) یہی وجہ ہے کہ جب لوگوں نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا یہ معجزہ دیکھا تو انہیں حضرت مریم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کی
[1] صراط الجنان، پ۱۶، مریم، تحت الآیہ:۳۱، ۶ / ۹۶۔ [2] خزائن العرفان، پ۱۶، مریم، تحت الآیۃ:۳۰،ص۵۷۴۔تفسير خازن، پ١٦، مريم، تحت الآية: ٣٠، ٣ / ١٨٧.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن